Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*لڑکیوں کو اپنےگرد حفاظتی دائرہ خودبناناچاہئے، فلاح انسانیت فاونڈیشن کے اجلاس طالبات میں ڈاکٹر فائزہ الطاف کا فکرانگیز خطاب*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

مسلم بچیوں کا مستقبل تابناک بنانے اور دورحاضرکے فتنوں سے بچتے ہوئے اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کرکے اپنے والدین اور ملت کاسر فخر سے بلند کرنے کےارادے لے کر شمالی اسنسول میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نامی ادارے کی بنیاد ڈالی گئی۔اسی فاونڈیشن کے ذریعہ اتوار کے دن حاجی قدم رسول ہائی اسکول میں طالبات کا یک روزہ اجلاس ہوا جس میں مختلف اسکولوں اور کالجوں یونیورسٹیوں کی طالبات مکمل پردے کے اہتمام کے ساتھ بڑی تعداد میں شامل ہوئیں۔اجلاس کی صدارت قاضی شریعت اور فاونڈیشن کے صدر مفتی زبیر احمد قاسمی نے کی جبکہ نظامت ماسٹر تسلیم اخترانجام دئیے۔طالبات کوخطاب کرتے ہوئے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر فائزہ الطاف نے طالبات کو والدین کی عزت واحترام کا خیال اوردل میں خوف خدا رکھتےہوئے تعلیم کی وصولیابی کےلئے قدم بڑھانے کی تلقین کی۔موصوفہ نے ہرچمکتی ہوئی چیز کو سونا نہ سمجھنے کی بھول کرنے کی بات بھی کہی اور صاف لفظوں میں کہاکہ لڑکیوں کو اپنا دائرہ خود بناکر نہ تو خود اس دائرہ سے باہر نکلنے کی کوشش کریں نہ کسی دوسرے کواس دائرہ کے اندر داخل ہونے کی اجازت دیں۔جلسے کوخطاب کرنے والوں میں ویژن پبلک اسکول کی ہیڈ مسٹریس ڈاکٹر عائشہ خانم،مولانافردوس احمد نعمانی شامل ہیں۔اجلاس کو کامیاب بنانے والوں میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے صدر مفتی زبیر احمد قاسمی ،نائب صدور سید کبیر الدین تسلیم اختر،سکریٹری مولانا فردوس احمد نعمانی ،جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر نظرامام وافروزعالم،خازن محفوظ عالم،معاون خازن عزیر احمد ،شعبہ نثرواشاعت مولانا دانش مظاہری،ارباب جلیل محمد مبشر ودیگر کے نام اہم ہیں ۔