مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں سیرت کوئز کے نتائج کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔ جس میں وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن اور رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد نے انعام یافتہ طلبہ و طالبات کو نقد رقم بطور انعام پیش کی۔ جس میں برن پور سےتعلق رکھنے والے محمد اظہر شمشاد نے پوری یونیورسٹی میں دوسرا مقام حاصل کر کے اپنے شہر اور علاقے کا نام روشن کیا۔ بتا دیں کہ محمد اظہر شمشاد کا تعلق برن پور سے ہے انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے گریجویشن کی تعلیم حاصل کی اور فی الحال مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی دربھنگہ کیمپس میں بی ایڈ میں زیر تعلیم ہیں۔


Post Views: 145









