Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مدرسہ حسینیہ ریل پار، حاجی نگر میں تکمیلِ حفظِ قرآن کی پروقار تقریب 20 جنوری 2026*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

حاجی نگر (ریل پار) آسنسول:
مدرسہ حسینیہ ریل پار، حاجی نگر میں آج بروز منگل 20 جنوری 2026 کو ایک نہایت ہی روح پرور اور بابرکت تقریب منعقد ہوئی، جس میں تین خوش نصیب طلبہ کی تکمیلِ حفظِ قرآنِ کریم کا اعلان کیا گیا۔ اس مبارک موقع پر علاقے کے علما، اساتذہ، طلبہ اور عوام الناس کی بڑی تعداد شریک رہی۔ تکمیلِ حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے طلبہ کے نام درج ذیل ہیں:
محمد محبوب
محمد عنایت اللہ
محمد سلیم
اس بابرکت تقریب میں بطورِ خاص حضرت مفتی خورشید اکرم رحمانی صاحب شریک رہے۔ جبکہ دیگر معزز علما میں مفتی شکیل الرحمٰن قاسمی صاحب، مولانا تبارک حسین قاسمی صاحب، قاری حسین صاحب، مولانا اکرم رشیدی صاحب نے شرکت فرمائی۔ اس کے علاوہ مدرسہ حسینیہ کے تمام اساتذۂ کرام اور علاقے کے معزز افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علما کرام نے قرآنِ کریم کی فضیلت، حفاظِ قرآن کے بلند مقام اور دینی تعلیم کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے حفاظِ کرام، ان کے والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان بچوں کو قرآنِ کریم کا سچا خادم اور قوم و ملت کے لیے مفید بنائے۔ آخر میں حفاظِ کرام سے قرآنِ کریم کی تلاوت کرائی گئی، جس سے پورا ماحول روحانی نور سے منور ہو گیا۔ اختتام پر اجتماعی دعا کرائی گئی اور مدرسہ حسینیہ ریل پار، حاجی نگر کی دینی و تعلیمی خدمات کو خوب سراہا گیا۔