Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات میں دعائیہ نشست کا اہتمام*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

 پچھم بردوان ضلع ہیڈ کوارٹر آسنسول کے شمالی اسمبلی حلقہ میں واقع لڑکیوں کا مدرسہ خدیجۃ الکبری للبنات میں 6 بچیوں کے حفظ قران کریم کا پاکیزہ و روحانی آغاز موقع پر ایک پروقار اور شاندار دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ دعائیہ نشست کی صدارت قاضی مفتی زبیر احمد قاسمی جبکہ نظامت کا فریضہ حضرت مفتی محمد ہشام ندوی امام و خطیب مسجد نور ہاٹن روڈ نے فرمائی۔ موقع پر شہر آسنسول و اطراف کے آءمہ عظام و علمائے کرام نے شرکت کی۔مجلس کا آغاز مدرسہ کی طالبہ عزیزہ فاریہ پروین کے تلاوت کلام اللہ شریف سے ہوا جبکہ نعت نبی کا نذرانہ عزیزہ حافظہ میمونہ تبسم درجہ دہم کی طالبہ نے پیش کیا۔ بعد ازاں الحاج مولانا نیاز احمد ندوی امام و خطیب مسجد بیت الصلوۃ نے چھ بچیوں کے حفظ قران کریم کی شروعات کرائی قرآن اور عظمت قرآن کے موضوع پر حضرات علمائے کرام کے پرمغز خطاب ہوئے۔ تقریبا تمام ہی مقررین نے بانی مدرسہ حضرت الحاج مولانا محمد نسیم قمر ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے اخلاق کریمانہ اور ان کی نمایاں کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے حضرت والا کی بلندی درجات کی دعا فرمائی۔ ناظم مدرسہ مولانا محمد توقیر ذکی ندوی نے دوران خطاب بچیوں اور اساتذہ کے لیے عمدہ کارکردگی پر نقد انعامات کا اعلان کیا جن بچیوں نے اج حفظ قران کریم کی شروعات کی ہے وہ بچیاں اگر شعبان المعظم کے مہینے تک چار پارے حفظ مکمل کر لیتی ہیں تو ان بچیوں کو تین ہزار روپے نقد اور ان کے استاد محترم کو 2000 روپے نقد مدرسہ کی جانب سے انعام دیا جائے گا ساتھ ہی ساتھ جس بچی کی پورے سال مدرسہ میں حاضری 100 فیصد رہے گی اس بچی کے پورے سال کا تعلیمی خرچ مدرسہ ادا کرے گی اسی طرح جس بچی کی ایک دن غیر حاضری پورے سال میں رہی تو آٹھ ماہ کی تعلیمی فیس اور جس بچی کی پورے سال میں دو دن غیر حاضری رہی تو اس بچی کے چھ ماہ کی تعلیمی فیس مدرسہ ادا کرے گی۔ حضرت مولانا نیاز احمد ندوی، مفتی محمد سعید اسعد قاسمی، حضرت مولانا امداد اللہ رشیدی، مفتی شکیل الرحمن قاسمی، مفتی محمد شمیم الدین رشیدی، مولانا اکرام الرشیدی ،مولانا محمد دانش ندوی، مولانا فہیم نیر قاسمی، حافظ سید محمد اخلاق، گارجین کی طرف سے محمد عرفان، محمد جاوید مجید، محمد اشتیاق و دیگر کے علاوہ خواتین اور طالبات و معلمات و معلمین کرام کی کثیر تعداد حاضر رہی ۔مفتی زبیر احمد قاسمی صدر مجلس کی دعا اور محمد تنویر ذکی پرنسپل مدرسہ ہذا کے اظہار تشکر کے ساتھ آئندہ کے لیے مجلس کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔

Latest News