*نعت نبی*
مدینہ دبستان رشد و ہدیٰ ہے
مدینہ دیار شہ انبیاء ہے
مدینہ میں ہر رنج و غم کی دوا ہے
مدینہ محمد کا دار الشفاء ہے
مہاجر کو جس نے بنایا تھا بھائی
مدینہ وہ شہر رسول خدا ہے
رواں ہے جہاں علم و دانش کا دریا
مدینہ وہ سرچشمۂ باصفا ہے
معطر، معنبر، مجلّیٰ، مصفا
مدینہ حیات آفریں کیف زا ہے
حقیقت ہے کہ عالم انس و جاں میں
مدینہ تجلی وحدت نما ہے
ثنائے مدینہ کروں کیا میں نازاں
مدینہ ہے کیا یہ خدا جانتا ہے
*ڈاکٹر شمع ناسمین نازاں*
پھلواری شریف، پٹنہ
Post Views: 12








