رمضان المبارک کے مہینے کا قرآن مقدس سے خاص نسبت ہے۔ اسی نسبت کے پیش نظر مسلمانانِ عالم جہاں ایک طرف اس مبارک مہینے میں دن میں روزہ رکھتے ہیں تو راتوں کو تراویح کا اہتمام کیا کرتے ہیں۔ تمام مساجد میں اخیر عشرے میں تراویح کی نماز میں ایک قرآن مکمل کیا جاتا ہے۔مساجد کے باہر مخصوص مقامات پر دس ، بارہ یا پندرہ دنوں کی تراویح میں قرآن مکمل کئے جانے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر سید وسیم الحق کے دولت کدہ قریشی محلہ میں بھی گزشتہ کئی برسوں سے حافظ سہیل اختر کی امامت میں دس دنوں کی تراویح کا اہتمام کیا جارہا ہے۔امسال سنیچر کی شب تراویح میں قرآن کی تکمیل ہوئی۔اس موقعے پر خصوصی دعاء کابھی اہتمام کیا گیا جس میں آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر سید وسیم الحق کے علاؤہ آسنسول درگاپور پولس کمشنریٹ کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولس محمد ہارون، خورشید ادیب اور ابوقرنین کی خصوصی شرکت ہوئی۔مولانا سلطان ندوی اورحافظ اسامہ ندوی نے موقعے کی مناسبت سے قیمتی باتوں کا اظہار کیا۔اس پورے تراویح کے موقعے پر ننھے نمازی کے طور پرمحمد شاہ جہاں، غلام قادر،محمد نعمان قریشی اور سید میزان احمد خاص طور پر موجود رہے۔ ڈپٹی مئیر سید وسیم الحق نے حافظ سہیل اختر کو تحائف اور نذرانہ پیش کیا۔ سید ندیم اقبال اور سید مسیح الرحمٰن پیش پیش رہے۔










