اسلامی کلینڈر میں ۱۲ ربیع اول کا مہینہ مسلمانوں کے نزدیک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اس مبارک مہینے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے ۔ اس خاص دن کی نسبت سے ہر مسلمان اپنے اپنے انداز میں خوشی منا کر اپنے رب کی رحمت کا شکر ادا کرتا ہے۔ کچھ لوگ نوافل ، شب بیداری اور درود و سلام کی محفلیں سجاتے ہیں تو کچھ لوگ گلی محلے اور گھروں کو سجا کر خوش ہو لیتے ہیں۔ جہاں کچھ لوگ ساری رات اپنے رب کی عبادت کرتے ہیں وہیں کچھ لوگ ہر آنے جانے والے لوگوں کو چائے اور مشروبات پیش کرنے میں مصروف رہتے ہیں ۔ آقا انمادار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ۱۵۰۰ یوم ولادت کو باشندگان کھڑگپور نے انکے شایان شان منایا۔ عاشقان رسول کے طرف سے حضور کے امن و محبت کا پیغام عام کرنے کے لئے کھڑگپور شہر میں ایک بڑی جلوس نکالا گیا جہاں ہر عام و خواص بچہ سے لیکر بزرگ اس تقریب میں شامل تھے۔
کھڑگپور امن کمیٹی بس اسٹینڈ کے جانب سے عید میلاد النبی کے موقعے پر ہر سال کی طرح امسال بھی دعوت عام (عام لنگر) کا اہتمام کیا گیا۔ کمیٹی کے صدر شیخ فردوس عرف منا بھائی کے اطلاع دیتے ہوئے کیا کہ آج کہ دن امن کمیٹی بغیر کسی ذات و مذہب کے تفریق کے لوگوں کے لئے طعام کا انتظام کرتی آرہی ہے۔ کمیٹی کے لوگ اس دن کو اپنے خاص انداز میں مناتی ہے۔ بس اسٹینڈ کے قریب ایک بڑے شامیانے بنائی جاتی ہے اور اس میں صبح سے لیکر شام تک لوگوں کے لئے کھانے کا اہتمام کیا جاتاہے۔ کمیٹی کے سکریٹری جناب محمد معمون اور شیخ فیروز نے بتایا کہ دعوت عام کا لطف اٹھانے کے لئے لوگوں کی بھیڑ صبح سے انی شروع ہونے لگی اور دوپہر تک شامیانے میں اتنے لوگ امڈ پڑے کہ شامیانے میں پیر رکھنے تک کی جگہ نہ تھی باوجود اسکے کمیٹی کے اراکین حضرات نے بڑے حسن و خوبی سے دعوت عام کا اہتمام کیا اور کسی بھی طرح کوئی بد امنی ہونے نہیں دی۔ آخیر میں صدر امن کمیٹی جناب شیخ فردوس اپنے سبھی ممبران اور تقریب میں ائے مہمانان کا اس دعوت تقریب میں انے کا شکریہ ادا کیا۔










