Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*12 ربیع الاول 28 ستمبر بروز جمعرات کو*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

12 ربیع الاول 28 ستمبر بروز جمعرات کو
شہر رانی گنج میں شان و شوکت کے ساتھ نکالا جائے گا جلوس محمدی
ڈی جے سے پرہیز کریں درود و سلام پڑھتے جلوس میں چلیں مسلمان ۔
درگاہ غوث بنگالہ سے مفتی محمد اورنگزیب عالمگیر سعدی کا پیغام ۔
رانی گنج درگاہ حضور غوث بنگالہ کے مفتی محمد اورنگزیب عالمگیر سعدی صاحب قبلہ نے بتایا کہ ٢٩ کی رؤیت کا اعتبار کرتے ہوئے ١٢ ربیع الاول شریف ٢٨ستمبر بروز جمعرات کو منایا جائے گا اور شہر رانی گنج میں امسال ان شاءاللہ تعالیٰ پوری شان و شوکت کے ساتھ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم منایا جائے گا اور جلوس محمدی نکالا جائے گا اس موقع پر حضرت نے عوام اہلسنت سے ضرورت سے زائد ساؤنڈ ڈی جے وغیرہ کے استعمال سے مسلمانوں کو بچنے اور با وضو درود و سلام پڑھتے ہوئے طے شدہ روٹ پر چلنے کی اپیل کی
حضرت حافظ و قاری انور رضا صاحب قبلہ نے بھی مثبت پیغام پیش کرتے ہوئے بلا ضرورت نعرے بازی اور اشتعال انگیز تقاریر سے پرہیز کرنے کو کہا حضرت حافظ و قاری غلام جیلانی صاحب قبلہ نے بھی شرکت کر اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا۔