*امجھر شریف کے سجادہ نشین حضرت سید شاہ شرف الدین نیر قادری کا انتقال، نمازِ جنازہ 26 اپریل کو ادا کی جائے گی
*بالاسور 24 اپریل* :امجھر شریف سے تعلق رکھنے والی معروف روحانی شخصیت، پیرِ طریقت حضرت سید شاہ شرف الدین نیر قادری علیہ الرحمہ کے انتقال کی خبر سے عقیدت مندوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ آپ قادریہ محدیہ خانقاہ کے سجادہ نشین تھے اور طویل عرصے سے دینی و روحانی خدمات انجام دے رہے تھے۔حضرت سید شاہ شرف الدین نیر قادری علیہ الرحمہ کے انتقال کی اطلاع ان کے چھوٹے بھائی حضرت سید جمال الدین عابد قادری صاحب نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ 26 اپریل بروز اتوار صبح 10 بجے امجھر شریف میں ادا کی جائے گی۔مرحوم کی وفات کی خبر سنتے ہی مریدین اور عقیدت مندوں میں غم کی فضا قائم ہوگئی ہے، جبکہ دور دراز علاقوں سے لوگوں کی امجھر شریف آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔اہلِ خانقاہ کی جانب سے تمام چاہنے والوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اتوار کی صبح تک امجھر شریف پہنچ کر نمازِ جنازہ میں شرکت کریں اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کریں۔مرحوم کو ان کی دینی، روحانی اور اصلاحی خدمات کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔بالاسور سے *عظیم بالیسری* کی رپورٹ۔










