*جماعت اسلامی ہند اسنسول کا پیغام عید*
عید الفطر کے مبارک موقع پر جماعت اسلامی ہند اسنسول کے زیر اہتمام برادران وطنکی معروف مذہبی شخصیات اور انتظامیہ کے ذمہ داروں سے ملاقاتیں کی گئیں اور ان کی خدمت میں دین اسلام کے تعارفی لٹریچس، لچھا سیوی کے خوبصورت پیکیٹس اور قلم پیش کیے گئے جسے انہوں نے انتہائی مسرت کے ساتھ قبول فرمایا اور عید سعید کی اس خوشی میں ہمارے ساتھ شامل ہوئے
اس موقع پر مشتاق احمد ناظم جماعت اسلامی ہند ضلع پچھم بردوان نے کہا کہ عید الفطر تمام انسانوں کے لئے محبت،بھائی چارگی امن، اتحاد اور سبھوں کے دکھ سکھ میں ساتھ کھڑا ہونے کا پیغام لے کر اتا ہے – دیش اور دنیا کے موجودہ حالات میں ان باتوں کی اہمیت اور بڑھ جا تی ہے.

اس موقع پر،مسٹر پونم بلم (ائی اے ایس)’ڈسٹرکٹ میجسٹریٹ ،پچھم بردوان
انسپیکٹر انچارج پولیس اسٹیشن اسنسولشمال ،انسپیکٹر انچارج پولیس اسٹیشن برن پور
افیسر فائر بیریگیڈ اسٹیشن آسنسول
ایس کے گھوش،مائننگ آفیسر
پنڈت للت گری جوگی استھان
فادر،کیتھولک چرچ اسن سول
سیکرٹری گردوارہ پر بردھن کمیٹی،برن پور سے ملاقاتیں کی گئیسبھوں نے وفد کا والہانہ استقبال کیا اور اتحاد و امن کی ان کوششوں کی سراہنا کی










