Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*حضور پُرنور ص’ کا سب سے بڑا معجزہ قرآن ہے* *مسجد عثمان میں تکمیل قرآن کے موقعے پرمولانا محمد سراج کامتاثر کن بیان*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*حضور پُرنور ص’ کا  سب سے بڑا معجزہ قرآن ہے*

*مسجد عثمان میں تکمیل قرآن کے موقعے پرمولانا محمد سراج کامتاثر کن بیان*

“رمضان المبارک کے مہینے میں تراویح میں ترتیب کے ساتھ   مکمل قرآن کا سننا ایک سنت اور پورے مہینے  تراویح پڑھنا ایک الگ سنت ہے۔ شکر ہے اللہ نے ہم سبھوں کو ایک سنت مکمل کرنے کی توفیق بخشی ، اب دوسری سنت پر بھی  کل سے عمل کرنے کی بھی توفیق بخشے۔” ان باتوں کااظہار جہانگیری محلہ نزد پوسٹ آفس نوتعمیر مسجد عثمان میں تراویح میں قرآن کی تکمیل کے موقعے پرمنعقدہ خصوصی دعائیہ مجلس  میں اسی مسجد کے امام وخطیب مولانا وقاری محمد سراج نے کیا۔مولانامحترم نے گفتگو کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے قرآن کی عظمت و اہمیت پر اثرانگیز تقریر کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے دوسرے تمام نبیوں کو کچھ خاص معجزات عطا کیا تھا۔روایتوں میں ہزاروں ہزار معجزات کا ذکر آیا ہے۔خود ہمارے اور آپ کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس سے بھی اللہ کے حکم سے کئی معجزات کا ظہور ہوا مگر سب سے بڑا معجزہ خود قرآن کریم ہے۔ یہ کتاب دراصل سارے جہاں کے مالک وخالق کاکلام ہے جسے سب سے مقرب فرشتہ جبرائیل کے ذریعہ دنیا کی سب سے مقدس ذات پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے مبارک مہینہ رمضان المبارک میں سب سے افضل رات لیلتہ القدر میں اتارا گیا۔اس کتاب پر ایمان لانے والا دنیا کا سب سے قیمتی بندہ ہے، اس کے سامنے دنیا کے مال ودولت کا کوئی مول نہیں ہے۔قران سے رشتہ رکھنے والا دنیا اور آخرت دونوں جگہ کامیاب ہے۔گفتگو کا اختتام رقت آمیز دعا پر ہوا۔ بعدہ دعا میں شامل تمام لوگوں کے درمیان دم کئے ہوئے پانی کی بوتل اور شیرینی مسجد عثمان کے اراکین میں شامل وقیع الرحمٰن بابو، وقار احمدہٹلر،خالد پرویز،محمد طہ سڈو،محمد شاداب،محمد زینل،محمد قاسم،محمد ندیم اور کلوٹ  ودیگر نوجوانوں نے کیا ۔