Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*دھام نگر شریف میں روایتی شان و شوکت کے ساتھ محرم الحرام کا جشن منایا گیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*دھام نگر شریف میں روایتی شان و شوکت کے ساتھ محرم الحرام کا جشن منایا گیا*
—————————————————–
دھام نگر :- تاریخ شاہد ہے کہ معرکہ کر بلا کسی اقتدار کی جنگ ہرگز نہیں تھی۔ یہ معرکہ دراصل حق اور باطل کے ما بین تھا۔ حق کا سر تو قلم کردیا گیا مگر آج بھی حق سر چڑھ کر بولتا ہے۔ جبکہ باطل (یزید) کا نام لینے والا آج دنیا میں کوئی نہیں ہے۔
آج دسویں محرم یوم عاشورہ تھا صبح سویرے سے دھام نگر شریف کے گلی کوچوں میں ہر طرف حسین زندہ باد کا نعرہ گونج رہا تھا۔ جگہ جگہ لوگ امام حسین کے نغمے اور منقبت گنگنا رہے تھے۔ اور کچھ بزرگ لوگ امام عالی مقام کے نام کا سبیل کر کے شربت اور کھچڑا تقسیم کر رہے تھے نوجوانوں کا ایک ہجوم جلوس حسین میں اپنے جذبات کا اظہار اکھاڑے کی صورت میں کر رہے تھے۔
دھام نگر کے مخصوص محلہ سے یہ جلوس ایک متعین جگہ پر آکر اکٹھا ہوا اُس جگہ کو روایتی نام میں کربلا کہتے ہیں اس جگہ میں بی جے پی کے مقامی لیڈر جناب غلام جیلانی حبیبی صاحب کی سر پرستی اور جناب سروج چندر مہا پاتر صاحب کی صدارت میں اکھاڑا مقابلہ ہوا جبکہ الحاج ماسٹر شیخ عبد الحکیم حبیبی صاحب مہمانِ خصوصی کے طور پر حاضر تھے اور علاقائی صحافی جناب کو شٹو بابو بھی شریک ہوکراکھاڑا مقابلہ کا لطف لے رہے تھے۔
اکھاڑا مقابلہ کے نگرانی کی حیثیت سے ماسٹر افسر علی اور رضا کار کی حیثیت سے شیخ صادق, شیخ منیر الدین ، بینگول بابو اور بلو بابو اس مقابلہ میں شریک تھے۔ جناب محمد تاج الدین حبیبی صاحب نے حُسنِ نظامت کے ذریعہ اس اکھاڑا مقابلہ کو بحسن خوبی نبھایا۔ قابل مبارک باد ہیں۔ دھام نگرکے انتظامیہ جنھوں نے بہت ہی اخلاص اور محبت کا مظاہرہ کر کے اپنا فرض نبھایا۔