Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*دھام نگر کے تاریخی عید گاہ میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*دھام نگر کے تاریخی عید گاہ میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی*
————————————————————
عید  مشکل کشائی  کے  چمکے ہلال
ناخنوں کی بشارت پہ لاکھوں سلام
ہر ہر قوم کا خوشی منانے کا تصور جدا جدا ہے… یہودی خوشی کے دن عیش و طرب میں مبتلا ہوتے ہیں… عیسائی عصمتیں لوٹ کر، دامن کو داغدار کر کے مسرت کی بزم سجاتے ہیں… مشرک شرک کا ارتکاب اور شراب کا شغل کر کے اپنا تہوار مناتے ہیں، کہیں انسانیت کا پاس نہیں، دامنِ انسانیت کو آلودہ کرنا ہی خوشی ٹھہرا، ایسی خوشی کس کام کی… کہ کسی کو رُلا کر منائی جائے… رشتوں کو پامال کر کے منائی جائے… دلوں کو توڑ کر منائی جائے… جذبات کو کچل کر منائی جائے… اسلامی تصورِ عید ایسا ہے کہ یتیموں کو خوش کر کے خوشی منائی جائے… تنگ دستوں کی جھولی بھر کر عید منائی جائے… مصیبت زدوں کے دکھوں کا مداوا کر کے عید منائی جائے… مظلوموں کی داد رسی کر کے عید منائی جائے… غریبوں کو سہارا فراہم کر کے عید منائی جائے… ٹوٹے دلوں کو جوڑ کر کے عید منائی جائے… روٹھے ہوئے عزیزوں کو راضی کر کے عید منائی جائے… گستاخانِ بارگاہِ رسالت سے بیزاری کا اظہار کر کے عید منائی جائے اور وفادارانِ بارگاہِ رسالت کو خوش کر کے عید منائی جائے… تبھی عید کی حقیقی خوشی ہمیں حاصل ہو گی۔ جس سے قلبی راحت کا احساس ہوگا، اور یہی مسلماں کی اصل مسرت یعنی رضاے رب اکبر ہوگی… خوش نودیِ پیغمبر اعظم صلی اللہ علیہ وسلم ہوگی۔
آج یہی پیغام دھام نگر شریف کے تاریخی عید گاہ سے لوگوں دیا گیا۔
ہر سال کی طرح امسال بھی صبح کا سورج نمودار ہوتے ہی چہل پہل ہونے لگیں اور لوگ عید کی تیاریاں میں مصروف ہوگئے۔اپنی اپنی ضروریات سے فارغ ہوکر بارگاہ مجاہد ملت میں حاضر ہوئے جہاں پہلے ہی سے شہزادہ حضور حبیبِ ملت حضرت علامہ مولانا سید حبیب رضا حبیبی تشریف فرما تھے۔وقت مقررہ پر دربار مجاہد ملت کا غسل شریف ہوا اور پھر لوگ عید گاہ کی طرف رواں دواں ہوگئے۔ عید گاہ کا منظر کچھ اور تھا جو دیکھنے کے قابل !!
حضرت مولانا سراج الدین حبیبی کی واعظانا نقابت نے اہل دھام نگر کو مسرور کردیا۔ مولانا محمد اصغر مصباحی صاحب نے عید الفطر کے واجبات اور سنن پر بھر پور روشنی ڈالیں۔آخر میں شہزادہ حضور حبیبِ ملت نے قوم سے خطاب فرمایا۔ اور نمازِ عید الفطر کی امامت فرمائی۔
دھام نگر اور اطراف دھام نگر سے تشریف لائے ہوئے ہزاروں بندگانِ خدا نے خدائے وحدہٗ لاشریک کی بارگاہ میں دوگانہ ادا کیا۔


بعد نماز عید الفطر لوگ زندگی بھر کے کوتاہی، غلطی ، اور رنجش کو بھول کر ایک دوسرے سے مصافحہ ، معانقہ کرتے رہے۔ اور آپس میں بھائی چارگی کا ثبوت دیتے رہے۔
ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں عاشقانِ مجاہد ملت اور اسیرانِ حبیبِ ملت اپنے مرکزِ عقیدت کو سواری میں بیٹھا کر بازاروں سے گشت کرتے ہوئے دربارِ مجاہد ملت تک لائے۔ محمد تاج الدین حبیبی نظامی،دھام نگر