مورخہ 2اگست 2023بمطابق 14محرم الحرام 1445ھجری بروز بدھ 8بجے صبح تا وقت 11بجے دن بمقام اکبر لاؤنج
بسٹن بازار آسنسول تاجدار اہلسنت شہزادہ اعلیٰ حضرت حضور مفتی اعظم ھند ابو البرکات محی الدین جیلانی محمد مصطفیٰ رضا خان قادری نوری علیہ الرحمۃ والرضوان کا عرس پاک نہایت ہی ادب احترام سے منایا گیا جسکی صدارت وقیادت پیر طریقت سراپا خلوص و محبت حضرت علامہ الشاہ محمد قاسم علی صاحب قبلہ رضوی نوری مدظلہ العالی خانقاہ قادریہ رضویہ نوریہ پہاڑ پور جامتاڑا نے فرمائی
عرس نوری کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ھوا حضرت مولانا محمد عثمان علی نوری نے حضور مفتی اعظم ھند کا مشہور نعتیہ کلام
تو شمع رسالت ہے عالم تیرا پروانہ ۔تو ماہ نبوت ھے اے جلوۂ جانانہ
اپنے منفرد انداز میں پیش کیا جس سے سامعین آبدیدہ ھوگئے بعدہ حضرت قاری محمد مظفر حسین ضیائی رضوی نے کلام تاج الشریعہ پڑھکر مجمع پر وجدانی کیفیت پیدا کردی اسکے بعدہ حضرت مولانا غلام محی الدین صاحب نے کلام حضور مفتی اعظم ہند پیش فرما کر سماع باندھ دیا خادم اہلسنت حضرت حافظ وقاری محمد مبین احمد صاحب حبیبی نے سرکار مفتی اعظم کی ولادت وکرامت آپکی شان وعظمت
آپکا عشق رسول اور آپکی دینی خدمات کے حوالے سے بیان فرمائی بعدہ مفتی ملت حضرت علامہ مفتی محمد نعیم الدین صاحب مصباحی برکاتی خطیب جامع مسجد برن پور کا خطاب ھوا حضرت مفتی صاحب نے حضور مفتی اعظم ھند کا تقویٰ و پرہیزگاری ۔۔تفقہ فی الدین بارگاہ خداوندی میں مقبولیت اور آپکی بے باکی اور فتویٰ نویسی پر بھر پور روشنی ڈالی اسکے بعدہ فخر ملت پیرطرقت حضرت علامہ مولانا محمد قاسم علی صاحب رضوی مدظلہ العالی کا خطاب ھوا حضرت نے سرکار مفتی اعظم ھند کی کشف وکرامت شان مجددیت اور آپکی سادگی بیان کرتے ھوئے آبدیدہ ھوگئے حضور مجاہد ملت کا خاندان اعلیٰ حضرت سے والہانہ لگاؤ اور وارفتگی کا تذکرہ فرمایا
اخیر میں امام اہلسنت کا مشہور زمانہ سلام مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام پڑھا گیا حضرت خادم اہلسنت نے شجرہ رضویہ پڑھا بعدہ حضرت پیر طریقت خلیفۂ حضور قمر العلماء کی رقت آمیز دعا پر مجلس پاک آئیندہ کے لئے ملتوی کیا گیا بنگال وبہار اور جھارکھنڈ آئے ھوئے عقیدتمندوں نے شرکت فرمائی بعدہ اسیر تاج الشریعہ جناب عبد القادر صاحب رضوی نے سامعین میں تبرک تقسیم کیا حاضرین فیضان مفتی اعظم ھند سے مالامال وبامراد لوٹے










