Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*عید میلادالنبی کے موقعے پرجے کے فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈرائنگ اور کوئز مقابلے*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

شمالی آسنسول جہانگیری محلہ کی معروف سماجی تنظیم جے کے فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی عید میلادالنبی کے موقعے پر جمعہ کی شام یونین بینک(آندھرا بینک)کے سامنے ایک اوپن ٹو آل دینی کوئز اور ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

موقعے پر جہانگیری محلہ ٹی او پی انچارج شری جیتندر ناتھ یوگی کے علاؤہ عیدگاہ ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر رضوان احمد،شاعر،ادیب وصحافی سہیل ارشد،ڈاکٹر نوشاد عالم ،عبدلمناف الیاسی،محمد اظہر ،وقار احمد اور امتیاز احمد انصاری خصوصی طور پر موجود رہے۔ کوئز ماسٹر کی ذمہ داری ماسٹر علی انصاری بحسن و خوبی انجام دئیے ڈرائنگ مقابلہ دو گروپ پر مشتمل طلبہ کے درمیان کرایا گیا اور ہر گروپ کے اول تاچہارم مقام حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو انعامات دینے کے ساتھ دس طلبہ کو خصوصی حوصلہ افزائی کے انعامات بھی دئیے گئے۔ مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات کی بڑی تعداد کوئز مقابلے میں شامل ہوئی جن میں صحیح جواب بتانے والے خوش نصیبوں کو مہمانوں کے ہاتھوں انعامات پیش دئیے گئے۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں جے کے فاؤنڈیشن کےروح رواں اورسرسید اکاڈمی کے بانی ماسٹر اختر حسین کے ساتھ اسلم،گڈو،ارمان،اقبال،مرشد اور سنور ودیگر کی کوششیں قابل ذکر ہیں۔