Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*عید کا لغوی معنی خوشی کے ہیں*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

محمد اظہر شمشاد*
*برن پور بنگال*
ماہ رمضان کے روزے مکمل کرنے کے بعد شکرانے کے طور پر عید منائی جاتی ہے اللہ تعالٰی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے ” اور تاکہ تم گنتی پوری کرو اور تاکہ تم اللہ کی بڑائی بیان کرو اس پر کہ اس نے تمہیں ہدایت دی اور تاکہ تم شکر ادا کرو” ( سورہ بقرہ ) عید اللہ تعالٰی کے طرف سے اپنے بندوں کے لیے ایک خاص تحفہ ہے جو پوری دنیا کے تمام مسلمانوں کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے اور ہمیں اجتماعیت محبت و اخوت اور دوسروں کے تئیں ہمدردی پیدا کرنے کے جذبے کو بیدار کرتا ہے اور ہمیں غریبوں ، یتیموں ، محتاجوں کی مدد کرنے بھائی چارے ، محبت و اتحاد معاشرتی ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ اپنی خوشیاں دوسروں کے ساتھ بانٹنے کا بھی درس دیتی ہے عید کی خوشی مناتے ہوئے ہمیں چند چیزوں کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہیے کہ ہمارے پڑوس میں کوئی غریب بھوکا تو نہیں یا ہمارا کوئی رشتہ دار ایسا تو نہیں جو عید کی خوشیاں منانے کے قابل نہ ہو غریب و محتاج ہو یا آس پاس میں کوئی یتیم بے سہارا تو نہیں یا کوئی پریشان حال شرم یا عار کی وجہ مفلوک الحال تو نہیں اگر ایسا ہے تو لازم ہے آپ اس کی مدد کریں اور جہاں اپنے اہل و عیال کے لیے نئے کپڑے جوتے وغیرہ خریدیں وہیں اپنے آس پاس کے ضرورت مندوں کا بھی خاص خیال رکھیں اور ان کی مدد کریں کیوں کہ عید کا معنیٰ خوشی کے ہے اور اصل خوشی دوسروں کو خوش کرنے میں ملتی ہے اس لیے عید کی خوشی مناتے ہوئے ہمیں لازمی طور خود کی خوشی کے ساتھ ساتھ دوسروں کی خوشیوں کا بھی ضرور  خیال رکھنا چاہیے، اور عید کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ جس طرح ایک مہینہ رمضان المبارک میں اللہ تعالٰی کی رضا و خوشنودی کے لیے خود کو بدلا، اس کی عبادت کی، دوسروں کی مدد کی، اور زیادہ سے زیادہ نیکی کرنے کی کوشش کی، اسی طرح اسی روش پر اب پورا سال گزاریں گے تاکہ رمضان کے اختتام پر عید کی صورت میں جو اللہ تعالٰی کی طرف سے ہمیں تحفہ ملا ہے ٹھیک اسی طرح روز قیامت بھی اللہ تعالٰی کے فضل سے خوبصورت تحفہ و انعام ملے، عیدالفطر محض ایک تہوار نہیں ہے بلکہ آپسی رشتوں کو مضبوط کرنے، آپسی رنجش و گلہ کو دور کرنے، غریبوں کی مدد کرنے، اپنے اعمال کی اصلاح کرنے، اور خود کو اللہ کے قریب کرنے کا ایک حسین موقع ہے لہذا ہمیں عیدالفطر کو اللہ تعالیٰ کے انعام کے ساتھ ساتھ  اپنے اعمال کی اصلاح، گناہوں سے دور رہنے، اللہ تعالٰی کی اطاعت و فرماں برداری کرنے اور سبھوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے دوسروں کی مدد کرنے اور خود کو بہتر بنانے کا ایک موقع غنیمت بھی سمجھنا چاہیے ۔

Latest News

Related News