Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*محرم الحرام 1446 ھ کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں درگاہ غوث بنگالہ سے مفتی محمد اورنگزیب عالمگیر سعدی کی اپیل*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

درگاہ حضور غوث بنگالہ رانی کے مفتی حضرت علامہ مفتی محمد اورنگزیب عالمگیر سعدی صاحب قبلہ نے اہل اسلام سے خصوصاََ رانی گنج آسنسول کلٹی براکر انڈال درگا پور ضلع پچھم بردوان مغربی بنگال کے مسلمانوں سے محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کا اہتمام کرنے کی اپیل کی ، مفتی صاحب قبلہ نے کہا کہ محرم الحرام اسلامی مہینے کے اعتبار سے پہلا مہینہ ہے یعنی اسی مہینے سے ہجری سال کا آغاز ہوتا ہے سال رواں 1445 ہجری ہے جبکہ چاند نظر آتے ہی 1446 ھ کا آغاز ہو جائے گا، اس مہینے کو سال نو کے آغاز کے ساتھ بہت ساری خصوصیات حاصل ہے جیسے اسی مہینے کی دسویں تاریخ کو یوم عاشورا اور نواسئہ رسول حضرت سیدنا امام حسین رضی اللّٰہ عنہ کی شہادت کا دن ہے علاوہ ازیں مسلمان محفل ذکر شہداے کربلا منعقد کرتے نفل نماز روزے فاتحہ خوانی صدقہ و خیرات اور قرآن خوانی وغیرہ کا بھی اہتمام کرتے ہیں،
آج 6/ جولائی 2024 بروز سنیچر ماہ ذی الحجہ کی 29 ویں تاریخ ہے یعنی ماہ ذی الحجہ کی رخصت اور ماہ محرم الحرام کی آمد کا امکان ہے لھذا مسلمان اپنے اپنے علاقے میں چاند دیکھنے کا اہتمام کریں اگر کہیں چاند نظر آجاے تو دوسروں کو بھی دکھا دیں اور اس کی اطلاع اپنے علاقے کے علمائے کرام و ائمہ مساجد اور رؤیت ہلال کمیٹی درگاہ شریف رانی گنج خانقاہ نعیمیہ دبراج پور اور دیگر ذمہ دار حضرات کو ضرور دے دیں تاکہ بوقت ضرورت شہادت شرعی حاصل کی جا سکے اور چاند نظر نہ آنے کی صورت میں ماہ ذی الحجہ کی گنتی 30 / پوری کر کے اس کے اگلے دن کو یکم محرم شمار کریں ۔
*مفتی محمد اورنگزیب عالمگیر سعدی*
درگاہ حضور غوث بنگالہ رانی گنج ضلع پچھم بردوان مغربی بنگال 9801150378