آسنسول (ریلیز ) : 28 جون بروز منگل مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات آسنسول میں ایک عظیم الشان جلسہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و سیرت امہات المومنین رضی اللہ عنہن زیر صدارت
استاذ العلماء حضرت الحاج مولانا محمد اسرائیل صاحب المظاہری صدر المدرسین مدرسہ اسلامیہ عربیہ برن پور منعقد ہوا ۔ جس میں مختلف عناوین کے تحت شہر کے معتبر علماء کرام نے پرمغز بیانات سے سامعین کو نوازا جس میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی کم سنی میں شادی کا پس منظر کے عنوان سے مولانا محمد توقیر ذکی ندوی کا خطاب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی متعدد شادیوں کی حکمت کے عنوان سے مولانا نیاز احمد ندوی تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان سے مولانا مفتی ہشام ندوی۔ موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سےحضرت مولانا الحاج محمد نسیم قمر صاحب ندوی بانی و ناظم مدرسہ خدیجتہ الکبریٰ للبنات آسنسول حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی سیرت پر خطاب مفتی سعید اسعد قاسمی کا ہوا ۔ مفتی محمد شمیم الدین رشیدی سیرت امہات المومنین کے عنوان سے ۔ مدرسے کی معلمہ محترمہ حمیرا صدیقہ صاحبہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کی علمی خدمات کے عنوان سے بہت ہی جامع مقالہ پیش کیا۔دوران جلسہ مدرسہ کی طالبات عزیزہ حافظہ سمیہ ذکی حافظہ ام حبیبہ انصاریہ حافظہ راحیلہ ظفر نے نعت منقبت اور تقریر کے ذریعے محفل کوگلزار بنایا۔ جلسے کو کامیاب بنانے میں مدرسہ کے تمام معلمین و معلمات نے اپنے بھرپور تعاون پیش کیا تلاوت کلام اللہ شریف حضرت قاری قمر الاسلام صاحب نعت نبی حافظ محمدکیف صاحب نے اپنے مترنم آواز میں پیش کیا ۔خواتین اسلام کی شرکت مرد حضرات سے کئی گنا زیادہ رہی ۔نقا بت کے فرائض مولانا محمد اشرف علی نے بحسن و خوبی انجام دیے صدر مجلس نے آخر میں سیر حاصل گفتگو کی اور نہایت ہی پر اثر دعاؤں کے ساتھ جلسہ کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔













