Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مکتب دینیات میں دعائیہ مجلس کاانعقاد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

  *مکتب دینیات میں دعائیہ مجلس کاانعقاد*

*دو بچی سمیت چار خوش نصیبوں نے اپنے سینے میں کیا قرآن محفوظ*

شمالی آسنسول کے جہانگیری محلہ مسجد کے امام وخطیب مفتی شکیل الرحمٰن قاسمی کی قیادت و نگرانی میں قائم مکتب دینیات ایک لمبے عرصے سے مختلف اسکولوں میں عصری تعلیم حاصل کرنے والے ننھے منے طلباء وطالبات کی ذہنی آبیاری کرتے ہوئے ان کے اندر دینی ماحول پیدا کرنے کے ساتھ دینی تعلیم سے آراستہ و پیراستہ کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔علاوہ ازیں ایسے بچے وبچیاں جو اپنے سینوں میں قرآن مجید محفوظ کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں حافظ قرآن بنانے کی کوششیں بھی جاری وساری ہے۔ اب تک بہت سارے بچے اس مکتب سےحفظ قرآن مکمل کرنے کے بعد ملک کے معروف مدارس میں عالم ومفتی کی سند حاصل کرنے کی کوشش میں جٹے ہیں۔مکتب دینیات کے لئےجمعہ کی شام ایک یادگار شام رہی کیونکہ دو بچی سمیت چار خوش نصیبوں کےحفظ قرآن کے موقعے پر مسجد میں ہی ایک نورانی دعائیہ مجلس کاانعقاد کیا گیا۔موقعے پر قاضی شریعت ومسلم میرج رجسٹرار مفتی زبیر احمد قاسمی ،جامع مسجد کے خطیب و امام مفتی خورشید اکرم رحمانی، دارلقضاء امارت شرعیہ کے نائب قاضی مفتی سعید اسعد قاسمی،نورانی مسجد کے امام وخطیب مولانا امداد اللہ رشیدی،عیدگاہ والی مسجد کے امام وخطیب مولانا تبارک حسین قاسمی،مسجد بیت الصلواۃ کے امام وخطیب مولانا نیاز احمد ندوی ودیگر نہ صرف موجود رہے بلکہ قرآن کی عظمت اور حفاظ کرام کی اہمیت پر مدلل گفتگو بھی کئے۔سبھوں نے جہاں ایک جانب عزیزم مشہود اشرف ابن محمد اشرف،عزیزم عمار ابن محمد آصف ، ثنا رستم بنت محمد رستم اورمہوش ناز بنت محمد جاوید اختر کو قرآن مقدس جیسی عظیم آسمانی کتاب کو اپنے سینوں میں محفوظ کرنےپر انہیں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کیا وہیں مکتب کے روح رواں  مفتی شکیل الرحمٰن قاسمی اور مکتب کے تمام اساتذہ کی خدمات کی بھی ستائش کی۔مجلس کااختتام دعاء پر ہوا۔