Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مکتب دینیات کا کامیاب سالانہ پروگرام و تعلیمی مظاہرہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*فتنہ ارتداد سے بچاؤ کےلئےمسلم بچیوں کی دینی تعلیم لازمی بنائیں۔۔۔مفتی شکیل احمد قاسمی*

رپورٹ :
*امتیاز احمد انصاری*

شمالی آسنسول جہانگیری محلہ مسجد کے امام وخطیب مفتی شکیل الرحمٰن قاسمی کی  سرپرستی و نگرانی  میں قائم مکتب دینیات کا سالانہ پروگرام اور تعلیمی مظاہرہ سوار کی شب  بڑی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ جہانگیری محلہ جوڑا بڑ میدان میں منعقدہ اس تقریب کاآغاز دوپہر دو بجے سے تین بجے تک مستورات کے اندر دینی ماحول پیدا کرنے کے مقصد سے خصوصی خطاب سے ہوا۔بعد نماز مغرب تا عشاء مکتب کے ننھے منے طلباء وطالبات نےشاندار  تعلیمی مظاہرہ کرتے ہوئے حمد و نعت پاک کے علاؤہ مسنون دعائیں، دینی مکالمے اورمختلف موضوعات پر مختصر تقاریربڑے ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا۔

عشاء کی نماز کے فورآ بعد اختتامی دور کے پروگرام کی شروعات میں مکتب کے بارہ بچے وبچیوں کاناظرہ قرآن مکمل کیا گیا۔ آخری سبق مفتی شکیل الرحمٰن قاسمی نے ہی پڑھایا۔بعدازاں کانکی نارہ،کولکاتہ جامع مسجد کے امام وخطیب مولانا مفتی محمد سعد مظاہری اور دارالعلوم اسلامیہ، پٹنہ بہار کے استاد حدیث مولانا مفتی شکیل احمد قاسمی کا خصوصی خطاب ہوا۔ دونوں مہمان مقرروں نے جہاں ایک جانب مکتب دینیات کے قیام کو خوش آئیند بتایا وہیں دوسری طرف اس مکتب  کے ذریعہ پورے علاقے کے بچے وبچیوں میں دینی ماحول پیدا کرنے اورانہیں عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کے ساتھ جوڑدینے کی مفتی شکیل الرحمٰن قاسمی اور مکتب کے دیگر معلمین کی کوششوں کی بھرپور ستائش کی۔ دور حاضر کا سب سے بڑا فتنہ “فتنہ ارتداد” کو قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ آج ہماری بچیوں کے ایمان پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش کی جارہی ہے اور اس جال میں پھنس کر مسلم بچیاں  مرتد ہوکر اپنے دین وایمان سے پھر رہی ہیں۔لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ جس طرح انگریزوں کو دیش سے بھگانے کے لئے پورے ملک کے قریہ قریہ میں مدارس کا جال بچھا دیا گیا تھا، آج ایک بار پھر فتنہ ارتداد سے نبٹنے کےلئےاسی طرح مدرسوں کاجال بچھا کر ننھے منے بچے وبچیوں کے معصوم ذہنوں میں اسلام کی بنیادی تعلیمات اور عقائد کو درست رکھنے کی تعلیم بھی دی جائے تاکہ ہماری نئی نسل ڈاکٹر،انجنئیر،وکیل اور تاجر بننے کے ساتھ اپنے دلوں میں ایمان کی شمع بھی فروزاں رکھ سکیں۔اس موقعے پر مکتب دینیات کےسالانہ امتحان میں اول مقام حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو مہمانوں کے ہاتھوں مومنٹو اور اسناد سے نوازہ گیا۔اس پروقار تقریب کی زینت بننے والوں میں قاضی شریعت مفتی زبیر احمد قاسمی ، مولانا فردوس احمد نعمانی ،مولانا تبارک حسین قاسمی ،مولانا نیاز احمد ندوی،مولاناطاہر رشیدی،مولانا خالد سیف اللہ،مفتی حسام الدین ندوی،مولانا احسان الحق مظاہری ،مولانا اسرار الحق ،مولانا دانش نعمانی ودیگر کے نام قابل ذکر ہیں ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے والوں میں مکتب دینیات کے روح رواں مفتی شکیل الرحمٰن قاسمی کے علاؤہ دیگر معلمین میں مولانا عبد الخالق مظاہری،حافظ محمد سمیر،محمد ساجد اور معلمہ منتشاء یوسفی اہم ہیں۔