ریاستی حکومت کی پہل پر گزشتہ چند برسوں سے دُرگا پوجا کے بعد کارنیوال کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ابتدا میں یہ پروگرام صرف کولکتا میں ہوتا تھا، لیکن گزشتہ تین برسوں سے ریاست کے ہر ضلع میں اسے منعقد کیا جا رہا ہے۔
ہفتہ کے روز پَچِھم بَردھمان ضلع کے آسنول اور دُرگاپور میں کارنیوال کا اہتمام کیا گیا۔ آسنسول میں برنپور روڈ پر شاندار کارنیوال منعقد ہوا، جس میں پندرہ پوجا کمیٹیوں نے حصہ لیا۔ ہر کمیٹی کو اپنی جھانکی اور ثقافتی پیشکش کے لئے مخصوص وقت دیا گیا۔ شرکاء نے خوبصورت جھاکیاں پیش کیں اور بنگال کی روایات کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے۔
بارش کی پیش گوئی کے باوجود عوام کا جوش و خروش قابلِ دید تھا اور بڑی تعداد میں لوگ کارنیوال دیکھنے کے لئے پہنچے۔
تقریب کا آغاز روایتی چراغ روشن کر کے کیا گیا۔ اس موقع پر ریاست کے قانون و محنت کے وزیر مولائے گھٹک، پَچِھم بَردھمان کے ضلع مجسٹریٹ ایس پنابالم (آئی اے ایس)آسنسول دُرگاپور پولیس کمشنر سنیل کمار چودھری (آئی پی ایس)، رام کرشن مشن آسنسول کے سکریٹری سوامی سوماتمانند جی مہاراج، میونسپل کارپوریشن کے میئر بدھان اپادھیائے، چیئرمین اَمرناتھ چٹر جی، نائب میئر ابھیجیت گھٹک، وسیم الحق ، جموڑیہ کے ایم ایل اے ہرے رام سنگھ، ضلع پریشد کے صدر وِشواناتھ باؤری، نائب صدر وِشنودیو نونیا سمیت انتظامیہ کے سینئر افسران اور سماج کی معزز شخصیات موجود تھیں۔












