دور حاضر میں بچوں اور بچیوں کو خود تحفظ اور اعتماد کی بحالی کی ٹرینگ اور کراٹے آرٹ کی تربیت دینے والا ادارہ آئرن فسٹ کراٹے اکاڈمی، آسنسول کے زیر اہتمام شیہان محمد اخلاق فیفتھ ڈین بلیک بلٹ کی قیادت میں آسنسول انڈور اسٹیڈیم میں پانچواں آئرن فسٹ کراٹے چمپین شپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں آسنسول، درگاپور، کلٹی، انڈال، براکر، رانی گنج، برن پور و اطراف کے بچوں اور بچیوں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والوں کو میڈل، مومنٹو اور سرٹیفکیٹ دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ اس پروگرام میں آسنسول میونسپل کارپوریشن شبعہ اسپورٹس کے ایم ایم آئی سی گروداس چٹرجی، کونسلر محمد حسرت اللہ، موسمی بوس اور شربونی بسواس کے علاوہ کراٹے کے ججز و دیگر مہمانان نے شرکت کی، انہیں بھی ادارہ کی جانب سے گلدستہ، شانہ زیب، بیج اور مومنٹو دیکر عزت افزائی کی گئی۔





















