شمالی آسنسول کاتعلیم وتعلم کا منفرد ادارہ آسنسول ہمدرد پبلک اسکول کا دوروزہ رنگا رنگ سالانہ پروگرام کا آغاز بدھ کے دن شگون میرج ہال میں ہوا۔اسکول کے ڈائریکٹر محمد ممتاز اور پرنسپل محمد فیروزنے سے ملی اطلاع کے مطابق پہلے دن درجہ نرسری و کے جی سے لے کر درجہ چہارم کے طلبہ وطالبات اور ان کے گارجین شامل ہوئے۔ پروگرام کاآغاز قومی گیت اور اسکول کے ترانہ سے ہوا۔بعدازاں رابندر سنگیت،تقریر،فیشن شو مزاحیہ گیت،قوالی اور ہلکے پھلکے ڈانس بھی طلبہ نے پیش کیا۔طلبہ کو اکاڈمک ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ہال کے احاطے میں اسکولی طلباء وطالبات نے مختلف ماڈلوں کی نمائش کے ساتھ مختلف پیشہ وارانہ کورسیزکی بھی جانکاری فراہم کرانے کے لئے اسٹال لگا رکھا تھا۔ممتازاحمد نے بتایا کہ آئندہ کل درجہ پنجم تادہم کے طلبہ اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔موصوف نے یہ بھی بتایا کہ پروگرام میں حصہ لینے والے تمام طلباء وطالبات کو حوصلہ افزائی کے طور پر میڈل بھی دیا جائے گا
















