Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*برن پور آزاد نگر میں واقع دی کریسنٹ ہائی اسکول میں انٹر ہاؤس فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور : صنعتی شہر برن پور کے رحمت نگر، آزاد نگر میں واقع دی کریسنٹ ہائی اسکول گراؤنڈ میں جمعرات کے دن انٹر ہاؤس فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا ۔ فائنل مقابلہ ہیلی ہاؤس اور بھاگیرتی ہاؤس کے درمیان کھیلا گیا ۔

میچ کے اختتام پر دونوں ٹیمیں برابر پر رہیں۔ پانچ منٹ کا مزید وقت دیا گیا لیکن اسکور برابر ہی رہا۔ اس کے بعد پینالٹی سوٹ میں بھاگیرتی ہاؤس نے تین ایک کے اسکور سے میچ جیت لیا۔ اس موقعے پر مہمان خصوصی کے طور پر پرمجیت سنگھ(آسنسول زونل کاؤنسل فار اسکول گیمس اینڈ اسپورٹس کے سکریٹری اور گرو نانک مشن ہائی اسکول کے استاد) موجود تھے۔انہوں نے فاتح ٹیم اور میں آف دی میچ کو انعامات دیے۔اس کے علاوہ اسکول ہذا کے بانی ڈائریکٹر محمد سمیع اللہ ایڈووکیٹ ، پرنسپل آر کے شریواستو، آسنسول ریفری ایسوسی ایشن کے ذمہ دار اشوک باؤری، اشوک مردہا و دیگر موجود رہے۔