Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*رانی گنج ایس کے ایس اسکول کا سالانہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

رانی گنج : رانی گنج کے منگل پور علاقے میں واقع ایس کے ایس پبلک اسکول میں سالانہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا یہاں پر پری نرسری سے درجہ پنجم کے طالب علموں نے تقریباً 70 ایونٹ میں حصہ لیا۔ پروگرام کے سلسلے سے جانکاری دیتے ہوئے اسکول ہذا کے پرنسپل ایس کے سنہا نے کہا کہ سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی سالانہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 70 ایونٹ کا ایک دن میں کرنا مشکل ہے، اس لیے آدھے ایونٹ کا انعقاد پہلے کرلیا گیا تھا۔آج ان ایونٹ کے فاتح طالب علموں کو انعامات تقسیم کئے گئے۔ دیگر باقی ایونٹ آج کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں نے مذکورہ اسپورٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ گارجین کی موجودگی میں بچوں کو انعامات ملتے ہیں’ تو بچوں کے ساتھ گارجین حضرات کو بھی کافی خوشی ہوتی ہے۔اس کھیل کود مقابلے میں بچوں کے گارجین کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام صبح 8 بجے شروع ہوا تھا۔