برن پور : برن پور سیل ایسکو اسٹیل پلانٹ انتظامیہ کے زیر اہتمام ہیرا پور دھرم تلہ میدان میں دو روزہ سی ایس آر انٹر ویلج کبڈی ٹورنامنٹ 2024 کا انعقاد کیا گیاجس کے دو گروپ اے اور بی میں کل 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ 5 اکتوبر کو دو سیمی فائنل اور سہہ پہر کو فائنل مقابلہ رام باندھ اور شیام باندھ ٹیم کے درمیان ہوا۔ جس میں رام باندھ کی ٹیم نے 40 پوائنٹس اور شیام باندھ نے 30 پوائنٹس بنائے ۔ رام باندھ کی ٹیم 10 پوائنٹس زائد بناکر جیت حاصل کی۔ اس مقابلہ کے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور نقد 4000 روپے اور رنر ٹیم کو ٹرافی اور نقد 300 روپے دیئے گئے۔ فائنل میچ میں سیل ایسکو اسٹیل انتظامیہ کے یو پی سنگھ(ای ڈی ) ایچ آر ، سشمیتا رائے ( سی جی ایم) ایچ آر، سیل آئی ایس پی اسپورٹس افیسر ایس سنہا و
سی ایس آر آفیسر دنیش کمار اور آفیشیل میں ظہیر عالم، سید محفوظ الحسن (مونو)، جے پی سنگھ، اجئے سنگھ، درشن کمار، کنال سنگھ، دیپک گھاسی، راجو کے علاوہ کافی تعداد میں سائقین کبڈی موجود
رہے۔
سیل ایسکو اسٹیل پلانٹ انتظامیہ کے یو پی سنگھ(ای ڈی ) ایچ آر نے اپنے خطاب میں دونوں ٹیموں کے علاوہ ٹورنامنٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسکو انتظامیہ اپنے سی ایس آر کے ذریعے مقامی نوجوانوں کو اسپورٹس اور کھیل کود میں آگے بڑھانا چاہتی ہے، اسی لیے اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔