Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*برنپور میں 11ویں قومی سطحی روڈ ریس کا شاندار انعقاد، 11 ریاستوں کے کھلاڑیوں کی شرکت*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

نیتاجی سبھاش چندر بوس تعلیمی، ثقافتی و کھیل فلاحی ٹرسٹ کی جانب سے 11ویں قومی سطحی دعوتی برنپور روڈ ریس کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس قومی سطح کی دوڑ میں ملک کی 11 ریاستوں سے آئے کلاڑیوں نے حصہ لیا، جس سے مقابلے کا معیار نہایت بلند نظر آیا۔


روڈ ریس پروگرام میں ٹی ڈی بی کالج کے پرنسپل سنجیو پانڈے، پی کے ٹھاکر، بی آر ایس اسکول کے پرنسپل سشیل کمار سنہا، بنگال ایسوسی ایشن رائفل کے صدر بیرندر کمار ڈھل، صنعت کار و سماجی کارکن پون گٹگٹیا، کملندو مشرا، بورو چیئرمین شیوانند باوری، کونسلر کنچن مکھرجی، گرمیٹ سنگھ، کہکشاں ریاض، شراونی وشواس، سمیت ، ٹریفک او سی انیم الرحمان، پورنیندو چودھری سمیت دیگر معزز شخصیات بطور مہمانِ خصوصی و معزز مہمان موجود تھیں۔


اسٹیشن روڈ واقع ترنمول کانگریس دفتر کے سامنے سے مہمانوں نے جھنڈی دکھا کر دوڑ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ پروگرام کی کامیاب نظامت کنوینر اشوک رودرا نے انجام دی۔
مقابلے کے نتائج کے مطابق خواتین کے زمرے میں اتر پردیش کے بارابنکی کی لکشمی چوہان نے پہلا مقام حاصل کیا، جبکہ ہگلی کی اپشیتا منڈل دوسرے اور میہجام کی آدتیہ رجک تیسرے نمبر پر رہیں۔ مردوں کے زمرے میں اتر پردیش کے چترکوٹ سے رنجیت کمار نے اول مقام حاصل کیا، گورکھپور کے ابھیشیک کمار دوسرے اور بنارس کے راج کمار تیسرے نمبر پر رہے۔


اس کے علاوہ مختلف زمروں میں مجموعی طور پر 20 افراد کو انعامات سے نوازا گیا۔ ضلع کی سطح پر خواتین کے زمرے میں پہلے 6 اور مردوں کے زمرے میں پہلے 6 کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ’’بیسٹ ینگ‘‘ کے دو زمروں کے فاتحین کو بھی اعزازات دیے گئے۔ قومی سطح کی اس روڈ ریس میں حصہ لینے والے کل 11 ریاستوں کے کھلاڑیوں میں سے 34 شرکاء کو انعامات اور اسناد دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔
اس کامیاب انعقاد پر منتظمین کی خوب ستائش کی جا رہی ہے اور کھیلوں کے فروغ کی سمت اسے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔