Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ویژن پبلک اسکول آسنسول کا سالانہ اسپورٹس 2025 کامیابی سے ہمکنار*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

oplus_0

آسنسول : آسنسول کے اسلام پور میں واقع ویژن پبلک اسکول کا سالانہ اسپورٹس 2025 کا انعقاد اسلام پور کے نزدیک میدان میں ہوا جس میں مہمانان کے طور پر آسنسول میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر سید وسیم الحق ، ایم ایم آئی سی اسپورٹس گرو داس چٹرجی، وارڈ کونسلر شیکھا گھٹک ، قاضی نذرل یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ثناء الحق، ناظم جماعت اسلامی ہند آسنسول، سابق ہیڈ ماسٹر ماسٹر نیاز اللہ، انڈو یو جی کونسل و پیس انڈیا این جی او کے بانی چیئرمین فیروز خان ایف کے اور ترنمول کانگریس کے ضلع سکریٹری شاہد پرویز کے علاوہ دیگر کئی مہمانان موجود رہے۔ فیلڈ انچارج التمش صاحب، ڈسپلین انچارج محترمہ عائشہ صاحبہ، پرنسپل سلام صاحب اور اسکول کے روح رواں و اساتذہ و استانیاں کی کوششوں سے بچوں اور بچیوں نے رنگارنگ پروگرام پیش کرکے ناظرین کا دل جیت لیا ۔ اسکول ہذا کا سالانہ اسپورٹس بڑے ہی کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہوا۔