آسنسول 4 جون : شادی کی رسم ادا کر کے گھر لوٹ رہے افراد سڑک حا دثہ کا شکار ہوگیے۔ ملی جانکاری کے مطابق سوموار کے دن آسنسول کے گھا گھر بوڑی مندر میں ایک جوڑے کی شادی کی رسم ادا کر نے کے بعدآٹو سے گھر لوٹتے وقت 12افراد سڑک حادثہ کا شکار ہوگیے۔ انمیں سے 6 بری طرح زخمی بتایے جارہے ہیں ۔چار بچے بھی آٹو میں سوار تھے۔ حادثہ آسنسول شمالی تھانہ کے تحت شتلہ گرام قومی شاہراہ 2پر ہوا۔ زخمیوں کو آسنسول ضلعاسپتال لے جایا گیا ہے۔ 2بچوں کو شدید زخمی حالت میں ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔دو بچوں کو ابتداءی علاج کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔گھاگھر بوڑی مندر میں شادی کر نے کے بعد نرسا گھر لوٹنے کے وقت 12لوگوں کو لے جارہی آٹو توازن کھو کر پلٹ گیی۔ حادثہ سے متعلق شمبھو ناتھ نے بتایا کہ یہ لوگ گھاگھر بوڑی مندر میں اپنے ایک رشتہ دار کی شادی میں شامل ہوکر گھر لوٹ رہے تھے کہ اچانک شتلہ گرام کے پاس آٹو اپنا توازن کھو کر پلٹ گءی۔پریوار کے 4افراد بری طرح زخمی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے آسنسول ضلع اسپتال میند اخل کرایا گیا ہے۔ان میں چار بچے بھی شامل ہیں۔




















