Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ارتداد کی لہر پہنچی آسنسول، مسلم بچیوں کوغیر مسلم نوجوان بنارہے ہیں اپنا شکار۔۔ مفتی سعیداسعد قاسمی

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

“مذہب اسلام دنیا کا واحد سچا اور سب سےاچھامذہب ہے مگر آج اس مذہب کے ماننے والے مسلمانوں کی زندگی کے ہر شعبے میں ایسا بگاڑ آگیا ہے کہ اللہ کی پناہ۔ آج ہر جگہ یہ ذلیل وخوار ہورہے ہیں مگر حالات سے سبق سیکھنے کے بجائے خواب غفلت میں پڑے ہیں۔ہندوستانی مسلمانوں پر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم بچیوں کانہ صرف دین کا سودا کیا جارہا ہے بلکہ اس عصمت و عفت سے بھی کھیلواڑ کیا جارہا ہے مگر ہماری غیرت نہ جانے کہاں مر گئی ہے ۔” ان باتوں کا اظہار آسنسول دارلقضاء امارت شرعیہ سے تعلق رکھنے والے عالم دین مفتی سعید اسعد قاسمی نے جمعہ کے دن جہانگیری محلہ مسجد میں اپنے خصوصی خطاب کے دوران کیا۔اپنی باتوں کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے انہوں نے عام مسلمانوں کو اس بے حد حساس اور نازک مسئلے پر غور وفکر کرنے اور مسلم بچیوں کوغیر مسلم نوجوانوں کے چنگل میں پھنس کر دین سے پھر جانے سے بچانے کی راہ نکالنے کی اپیل کی۔موصوف نے بتایا کہ کبھی ارتداد کی یہ وبا دوسرے بڑے شہروں میں پائی جاتی تھی مگر اب اس آگ کی لہر ہمارے شہر آسنسول میں بھی پہنچ چکی ہے اور اگر ابھی سے اس کے خلاف جدو جہد نہیں کی گئی تو کل اس آگ کی آنچ ہمارے گھروں تک پہنچ جائے گی۔مسلم بچیاں اسکول،کالج،ٹیوشن اور دیگر ضروریات کابہانہ بناکر اپنے گھروں سے نکل کر غیر مسلم نوجوانوں کے ساتھ اپنے تعلقات کواس جگہ پہنچا رہی ہیں کہ ہوٹلوں کے بستر تک پہنچ کر اپنی اور اپنے خاندان کی عزت کاسودا کرنے سے بھی نہیں ہچکچا رہی ہیں۔شہر کےکچھ مخصوص ہوٹلوں میں نقاب اور حجاب میں ملبوس ہاتھوں میں دستانہ ڈالے ان مسلم بچیوں کی بڑی تعداد کو آتے جاتے آسانی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے بڑے تلخ لہجے میں کہا کہ جب ایک باپ،ایک بھائی اور ایک گارجین اپنی بچیوں کو اعلی تعلیم کی اجازت دیتے ہیں تو پھر ان کی یہ ذمہ داری بھی بنتی ہے کہ اپنی بچیوں کی حرکات و سکنات پر نظر رکھیں، اس کے شب وروز کے احوال جانیں، ان چیزوں کی بابت جانکاری حاصل کریں جسے انہوں نے مہیا نہیں کرایا مگر وہ چیزیں اس کے پاس موجود ہے۔بحیثیت ماں،باپ ،بھائی اور گارجین انہیں یہ دیکھنا پڑے گا کہ دیر رات تک اپنے بستروں اور کمبلوں کےاندرموبائل پر کسی سے چیٹنگ تو نہیں ہورہی ہے۔ساتھ ہی ساتھ مسلم علاقوں میں گھر گھر سودی قرض کے نظام کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے موصوف نے بتایا کہ اس راستے سے بھی قرض دینے والے لوگ ان خواتین کو اپنا شکار بناکر ان کی عزت سے کھیل رہے ہیں جووقت پر قرض کی رقم اور اس کا سود ادا نہیں کرپارہی ہیں ۔ مفتی سعید اسعد قاسمی نے صاف لفظوں میں کہاکہ مسلم بچیوں کو غیر مسلم نوجوانوں کے مجبت کے جال میں پھنس کر اپنے دین وایمان اور عصمت و عفت کا سودا کرنے سے بچانا وقت کی ایک بہت اہم ضرورت ہے۔ہر شخص کواپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔ ہر علاقے میں مسلم نوجوانوں اور بزرگوں کوباضابطہ ایک کمیٹی بناکر اس کا سدباب ڈھونڈھنے کی ضرورت پر زور دیا