رانیگنج کے 35 نمبر وارڈ کے تحت پانی ٹنکی جھانٹی ڈنگال کے قریب رہائش پذیر سی آر پی ایف کے جی ڈی کانسٹبل سید امتیاز حسین کے گھر کو چوروں نے اپنا نشانہ بنایا۔ آپ کو بتا دیں کہ سید امتیاز حسین 24 تاریخ سے اپنے خاندان کے ساتھ درگاہ اجمیر شریف کی زیارت کے لیے گئے ہیں اور سید امتیاز کے گھر پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں جس کا لنک انہیں اپنے موبائل پر ملتا رہتا ہے۔ کل رات 1:00 بجے تک سید امتیاز کو اپنے گھر کا ویڈیو دکھائی دیتا رہا لیکن 1:00 بجے کے بعد سے ویڈیو ملنا بند ہوگیا، تب انہیں یہ سمجھ میں آ گیا کہ ان کے گھر میں ضرور کوئی مجرمانہ واقعہ پیش آیا ہوگا۔ انہوں نے صبح اپنے سالے قاضی اذہر الاسلام کو فون کیا اور کہا کہ گھر جا کر دیکھیں۔ جب قاضی اذہر الاسلام سید امتیاز حسین کے گھر جھانٹی ڈنگال پہنچے تو دیکھا کہ گھر میں سب کچھ بکھرا پڑا تھا، گھر کے دروازے کھلے ہوئے تھے، سارا سامان بکھرا ہوا تھا، الماری کے تالا ٹوٹے ہوئے تھے اور سی سی ٹی وی کیمرے کے تار بکھرے پڑے تھے۔ یہاں تک کہ سی آر پی ایف نے ان کے جیجے کو جو بیگ دیا تھا، چوروں نے وہ بھی کھول کر سارا سامان بکھیر دیا تھا۔ قاضی اذہر الاسلام نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ کام کسی مقامی مجرم نے کیا ہو گا کیونکہ اسے اس بات کی اطلاع تھی کہ ان کے جیجے اور خاندان کب باہر گئے ہیں۔ اذہر الاسلام نے بتایا کہ مجرموں نے چار سے پانچ تولہ سونا، 17000 روپے نقد، دو اینڈرائیڈ فون اور کچھ اور سامان چرا لیا ہے۔ چاندی کے زیورات بھی چوری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی اطلاع مقامی تھانے کو دی گئی۔ کل رات ہوئی اس واردات کی اطلاع ملتے ہی رانیگنج تھانے سے ایس آئی امدادالحق کی قیادت میں پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

















