Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول اتسو کمیٹی کا دوروزہ کل ہندمشاعرہ آج اور قوالی پروگرام کل 18 جنوری کو*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

آسنسول (ریاض اتکلی): شمالی آسنسول کے ریل پار،وارڈ 26 میں واقع بابو تالاب فٹ بال گراؤنڈ میں آسنسول اتسو اور آسنسول اردو فاؤنڈیشن کے اشتراک سے دو روزہ کل ہندمشاعرہ و قوالی کا پروگرام آج اور 18 جنوری کو ہونے جارہا ہے۔ اتسو کمیٹی کے ذمہ داران نے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں پروگرام کی تفصیلی جانکاری دی۔ پچھم بردوان ضلع اقلیتی سیل کے چیئر مین سید محفوظ الحسن مونو نے بتایا کہ 17 جنوری کی شام محفل مشاعرہ کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس کا افتتاح آسنسول پارلیمانی حلقہ کے رکن پارلیامنٹ شترو گھن سنہا کریں گے جبکہ مہمان خصوصی ریاستی وزیر برائے قانون و محنت مولائے گھٹک اور مہمان اعزازی کی حیثیت سے ریاستی وزیر برائے پنچایت، دیہی اینڈ کو آپریٹیو ڈیولپمنٹ شعبہ پردیپ مجمدار موجود رہیں گے۔ مذکورہ مشاعرے میں مہمان شعراء میں عالمی شہرت یافتہ شاعرہ محترمہ شبینہ ادیب، جوہر کانپوری، الطاف ضیا، ہاشم فیروزآبادی، ندیم شاد، انور کمال، وارث اسلامپوری کی شرکت ہوگی جبکہ نظامت سنیل کمار تنگ فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ 10مقامی شعراء بھی اپنا کلام پیش کریں گے۔پریس کانفرنس میں سید محفوظ الحسن کے علاوہ سابق ایم ایم آئی سی شکیل احمد، کاؤنسلر فنصبی عالیہ، فریدہ خاتون، شہادت حسین، شہنواز خان راکی، صغیر عالم قادری و کمیٹی کے دیگر ممبران موجود رہے۔