Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ہیرا پور رننگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں حیات اور پایل ملٹی پلازہ کی ٹیم مقابلہ حیات ٹیم نے ٹرافی پر قبضہ جمایا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور 17 جولائی: نیتاجی فرینڈس سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام ہیرا پور کے دھرم تلہ موڑ پر واقع ہیرا پور فٹ بال میدان میں رننگ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ ہوا جس میں آسنسول کی حیات ٹیم اور آسنسول کی پایل ملٹی پلازہ کی ٹیم آمنے سامنے تھی ۔ اس ٹورنا منٹ میں حیات کی ٹیم نے پایل کی ٹیم کو ایک گول کے مقابلے چار گول دے کر رننگ ٹرافی پر قبضہ جمالیا۔



اس دلچسپ فائنل مقابلہ کو دیکھنے کے لئے کافی تعداد میں فٹ بال شایقین میدان میں موجود تھے ۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 16 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ اس موقعے پر ترنمول کانگریس رہنما اتپل سین ، وارڈ کونسلر ببیتا داس ، کہکشاں ریاض ، گرمیت سنگھ ، شیبا نند باؤ ری ،سونا گپتا ، یوتھ ترنمول رہنما امیت سین ، خون عطیہ کے روح رواں پربیر دھر ، ہیرا پور ٹرافک او سی بنیے لائک ، و دیگر مہمانان موجود رہے ۔