Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول مرگاشال عید گاہ میں عید کی نماز*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

عید کی نماز آسنسول کے مرگا شال عیدگاہ میں پُرسکون ماحول میں ادا کی گئی، جہاں مفتی خورشید اکرم رحمانی صاحب نے امامت فرمائی۔ نماز کے دوران آسنسول پولیس کمشنر کی نگرانی میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے تاکہ امن و امان برقرار رہے اور بھائی چارے کا پیغام عام ہو۔
عید کی اس خوشی کے موقع پر ماں، ماٹی، مانس کے ہردلعزیز ٹی ایم سی ایم ایل اے اور مغربی بنگال کے وزیرِ قانون جناب ملے گھٹک صاحب بھی مبارکباد دینے کے لیے موجود تھے۔ اس کے علاوہ جناب عبدالجلیل صاحب، ٹی ایم سی لیڈر ربیع الاسلام، جناب امرناتھ چٹرجی صاحب، ڈپٹی میئر جناب وسیم الحق صاحب اور جناب تحسین فراز سمیت شہر کے کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

مفتی صاحب نے اپنے دعا میں ملک و دنیا کے مسلمانوں کے لیے خیریت اور بھلائی کی دعا فرمائی۔ انہوں نے عید کے بعد کے چھ نفل روزوں کی فضیلت بھی بیان کی اور کہا کہ جو شخص یہ چھ روزے رکھے گا، اسے پورے سال روزے رکھنے کا ثواب حاصل ہوگا۔
عیدگاہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے نمازِ عید میں شرکت کی۔ شرکاء نے انتظامیہ اور مغربی بنگال حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے بہتر انتظامات کی وجہ سے عید کی نماز پُرامن ماحول میں ادا کی جا سکی۔