Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کلٹی میں راشن دکان سے 1 کیلو آٹا کا پیکٹ دیے جانے پر ٹنکو ورما نے اٹھائے سوال*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

پچھم بردوان ضلع کے کلٹی تھانہ کے تحت راشن دکانوں میں کھلے عام دھاندلی کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔کلٹی اسمبلی حلقہ کے بھاجپا یووا نیتا و سوشل ورکر ٹنکو ورما نے کہا کہ آسنسول ڈسٹرکٹ کنٹرول دفتر کے ساتھ ساتھ راشن ڈسٹریبیوٹر پر الزام لگاتے ہوئے راشن ڈیلر کے پاس سے پلاسٹک پیکٹ میں 1 کیلو گرام کا آٹا دیا جارہ ہے۔وہ آٹا صحیح نہیں ہے۔آٹا کے کئی ایسے پیکٹ ملے ہیں۔جس کی کوالیٹی کی معیاد 8 اپریل، 12 اپریل، 14 اپریل اور 25 اپریل ہے۔انہوں نے سوال پوچھا کہ جو لوگ راشن دکان سے اٹا کا پیکٹ خرید کر لے جائیں گے کیا وہ ایک دن میں ہی تمام آٹے کی روٹی بنا کر کھالیں گے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پچھم بردوان ضلع فوڈ سیفٹی افسران ان پیکٹ بند آٹا کی کوالیٹی کی جانچ کریں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ راشن دکان کے مالکان مرکزی و ریاستی حکومت کے ذریعہ طے شدہ راشن سسٹم کے خلاف من مانی کر کے انہیں بدنام کر رہے ہیں۔ٹنکو ورما نے کہا کہ مرکزی حکومت سنٹرل راشن کارڈ پر گیہوں دیتی ہے۔لیکن ریاستی سرکار مل مالکان کے ساتھ خوشگوار روابط رکھ کر آٹا راشن ڈیلر کی مدد سے تقسیم کرتی ہے۔غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ گیہوں سنٹرل راشن کارڈ پر دیا جاتا ہے۔شری ورما نے کہا کہ بھاجپا اس بدعنوانی کے خلاف جلد ہی شکایت درج کرائے گی۔