Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*غیر قانونی تعلق کا خونی انجام: کلہاڑی سے کاٹ کر قتل کر دیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

کپِسٹا شیو مندر پاڑہ میں ایک غیر قانونی عشق کا خونی انجام اُس وقت سامنے آیا جب ایک 28 سالہ نوجوان کو کلہاڑی سے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
مقتول نوجوان کی شناخت روی داس کے طور پر ہوئی ہے، جو کپسٹا گاؤں کا رہائشی تھا۔ اطلاعات کے مطابق روی داس ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ طویل عرصے سے ناجائز تعلقات میں تھا اور وہ روزانہ اُس کے گھر آیا کرتا تھا۔ گزشتہ شام بھی وہ حسبِ معمول خاتون کے گھر پہنچا، لیکن اس بار تقدیر نے اس کا ساتھ نہ دیا۔
خاتون کے شوہر نے دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور طیش میں آ کر نوجوان پر کلہاڑی سے پے در پے وار کر دیے۔ روی داس موقع پر ہی خون میں لت پت ہو کر گر پڑا۔
قتل کے بعد، شوہر اور بیوی نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس فوراً جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو کیلے جوڑا اسپتال لے جایا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ لاش کو مزید تفتیش کے لیے

آسنسول ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے۔
واقعے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور باؤری پاڑہ میں صبح سے ہی لوگوں کا ہجوم لگ گیا۔ مقامی لوگ اس سفاکانہ قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔