رپورٹ: آسنسول دستک ڈیسک نیوز
آسنسول: ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے اپنی تنظیمی سطح پر بڑی تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے خواتین اور نوجوان شعبے کے ضلعی صدور کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ مغربی بردوان ضلع کے لیے ایک بار پھر خواتین ونگ کی صدارت کی ذمے داری اسیما چکرورتی کو سونپی گئی ہے، جب کہ نوجوان ونگ (TMYC) کے ضلعی صدر کی حیثیت سے پرتھ دیواشی کو مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ سنتو بھویان کو ترنمول یوتھ کانگریس کا ضلعی نائب صدر (ڈپٹی پریسیڈنٹ) مقرر کر کے ایک بڑی ذمے داری دی گئی ہے، جسے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں اہم قدم مانا جا رہا ہے۔
دوسری طرف، آئی این ٹی ٹی یو سی (INTTUC) یعنی ترنمول مزدور یونین کے ضلعی صدور کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ آسنسول زون کے لیے ابھجیت گھاٹک کو نیا ضلعی صدر مقرر کیا گیا ہے۔
ترنمول کانگریس کی ان تقرریوں کو آنے والے بلدیاتی اور سیاسی انتخابات کی تیاریوں کا حصہ سمجھا جا رہا ہے، جہاں نوجوانوں اور خواتین کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔










