آسنسول/جموڑیہ: سال 2021 کے اکتوبر میں برن پور کی ایک نوجوان خاتون کو شادی کا وعدہ کرکے مبینہ جنسی استحصال کا مقدمہ جھیل رہے جموڑیہ تھانہ حلقہ کے شری پور باشندہ اقبال انصاری کو آسنسول ضلع عدالت کی اے ڈی جے فاسٹ ٹریک سیکنڈ کورٹ نے تمام شواہد اور دلائل کے بعد باعزت بری کر دیا۔
عدالت کی معزز جج مہوا رائے باسو نے بدھ کے روز فیصلے سناتے ہوئے کہا کہ استغاثہ ملزم پر عائد الزامات ثابت نہیں کر سکا۔ ملزم کی جانب سے سینئر وکیل حیدر علی اور وکیل ابھے گری نے پیروی کی۔
بری کی خبر سنتے ہی اقبال انصاری اور اس کے اہلِ خانہ نے وکلا کا شکریہ ادا کیا۔ وکیل ابھے گری نے کہا، “یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ انصاف اب بھی زندہ ہے۔ اگر کوئی بے قصور کسی جھوٹے مقدمے میں پھنس جائے، تو بالآخر سچ کی جیت ہوتی ہے اور انصاف ملتا ہے۔”
عدالت کے اس فیصلے کو قانونی حلقوں میں انصاف کی فتح قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ مقامی سماجی تنظیموں نے شفاف عدالتی عمل کی تعریف کی ہے۔


















