کلٹی تھانہ کے تحت سیتارام پور-ایتھوڑا روڈ سے 4 جون کو ایک نوجوان کی گلا کٹی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی تھی۔ متوفی کی شناخت جموڑیا کے ننگھا باشندہ 23 سالہ دیب جیوٗتی سنگھ کے طور پر ہوئی۔ اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے تفتیش شروع کی۔ 12 جون کو پمّی شرما نامی لڑکی کو گرفتار کیا گیا، بعد ازاں 11 جولائی کو روپ نارائن پور کے رہائشی راہُل ماجی کو بھی گرفتار کر کے 7 دن کی پولیس حراست میں بھیجا گیا۔ قتل میں استعمال شدہ ہتھیار بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ کلٹی ڈی سی دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں ڈی سی پی (ویسٹ) سندیپ کَرّا نے کیس کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔









Post Views: 144










