Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*دُرگاپور میں وزیر اعظم کی ریلی کے بعد تنازع، ٹی ایم سی نے کیا احتجاج، بی جے پی کا پلٹ وار*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16777216

دُرگاپور : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز دُرگاپور کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ تاہم، جلسہ سے قبل ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث اسٹیڈیم میں پانی بھر گیا، جس پر ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا۔ ضلع صدر نریندر ناتھ چکرورتی نے اسٹیڈیم میں دھان کے پودے لگا کر بی جے پی کے خلاف احتجاج درج کرایا اور ’’جئے بنگلہ‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔

نریندر ناتھ چکرورتی کا کہنا تھا کہ نہرو اسٹیڈیم دُرگاپور کی ثقافتی وراثت ہے جہاں رانجی ٹرافی سمیت کئی اہم کھیلوں کے مقابلے ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ ریلی کے لیے کھیل کے میدان کا انتخاب کرکے انہوں نے اس مقام کو برباد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دُرگاپور اسٹیل پلانٹ اتھارٹی کو اس بارے میں خط لکھ رہے ہیں، اور اگر جلد اسٹیڈیم کو بحال نہ کیا گیا تو ہم بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

دوسری طرف بی جے پی نے بھی پلٹ وار کیا ہے۔ بی جے پی کے ضلع جنرل سکریٹری ابھیجیت دتّا نے کہا، ’’وزیر اعظم نے مرکز کی زمین پر جلسہ کیا ہے۔ ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے اور پنڈال ہٹانے کا کام جاری ہے۔ اس سے پہلے ہی ٹی ایم سی لیڈر آ کر دھان کے پودے لگا رہے ہیں۔ شاید اب وہ زرعی وزیر بننا چاہتے ہیں، اسی لیے یہ سب ڈرامہ کر رہے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے جلسہ کے بعد نہرو اسٹیڈیم کی حالت خراب ہو گئی تھی، جس پر دونوں پارٹیوں کے درمیان سیاسی بیان بازی تیز ہو گئی ہے۔