ای ایم کیر کی پوری ٹیم کا جانب سے ایک مثالی خدمتِ انسانیت انجام دیتے ہوئے 100 افراد کا مفت میگا بلڈ ٹیسٹ کیا گیا، جس میں CBC، LFT، RFT، RBS اور ECG جیسے اہم ٹیسٹ شامل تھے۔
اس کے ساتھ ساتھ پلانٹ سائٹ گورنمنٹ اردو اسکول کے تقریباً 40 بچوں کے بلڈ گروپنگ ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ رپورٹ آنے کے بعد مریضوں کو مفت ڈاکٹر کی طبی مشاورت بھی فراہم کی جائے گی۔
یہ بامقصد و فلاحی پروگرام آؤ مدد کریں فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ فاؤنڈیشن کی نمائندگی درج ذیل ذمہ داران نے کی:
*صدر: محفوظ خان*
*سیکریٹری: عاقب انصاری*
*خزانچی: شہباز خان*
پروگرام کو کامیاب بنانے میں درجِ ذیل ارکان نے اپنی بھرپور شرکت اور خدمات پیش کیں: سرفراز، صدام، سلیم، الطاف سر، ساجد، رفت شاہین، یاسمین خاتون، آزاد اور دیگر کئی افراد۔

عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اس پروگرام کو علاقے کے لوگوں نے خوب سراہا ہے اور آؤ مدد کریں فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم آئندہ بھی اسی طرح کے صحت مند اور بامقصد فلاحی کاموں کے عزم کے ساتھ پرعزم نظر آ رہی ہے۔





























