Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*​دینی مدارس اسلام کے ناقابلِ تسخیر قلعے اور انسانیت کی فلاح کے ضامن ہیں*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*​دینی مدارس اسلام کے ناقابلِ تسخیر قلعے اور انسانیت کی فلاح کے ضامن ہیں*

​آسنسول / نمائندہ
دینی مدارس اسلامی معاشرے میں قرآن و سنت کی تعلیمات کے تحفظ، اشاعت اور نسلِ نو کی اخلاقی و روحانی تربیت کے بنیادی مراکز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقامی دانشوروں اور تعلیمی ماہرین نے جامعہ اسلامیہ سراج العلوم مدھوکنڈہ کی تعلیمی و سماجی خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
​مقررین کا کہنا تھا کہ مدارس کے بغیر ایک کامیاب اور باکردار زندگی کا تصور ممکن نہیں ہے۔ یہ ادارے درحقیقت دینِ اسلام کے وہ قلعے ہیں جو معاشرے کو نظریاتی یلغار سے بچانے اور اسے خوشحال بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان مدارس کی بدولت ہی آج سماج کو باکردار علماء، مفکرین اور دین فہم افراد میسر آ رہے ہیں جو قدم قدم پر انسانیت کی رہنمائی کر رہے ہیں۔
​اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی جامعہ اسلامیہ سراج العلوم مدھوکنڈہ ہے، جو ان دنوں علاقے میں علم کی شمع روشن کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس ادارے کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں زیادہ تر غریب اور نادار بچے زیرِ تعلیم ہیں، جن کے لیے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا بظاہر مشکل تھا، مگر اس مدرسے نے ان کے لیے ترقی کے دروازے کھول دیے ہیں۔ جامعہ کی وجہ سے نہ صرف یہاں مقیم طلبہ بلکہ قرب و جوار کے دیہاتوں کے بچے بھی بھرپور استفادہ کر رہے ہیں اور اپنی قسمت سنوار رہے ہیں۔ یہ ادارہ علاقے میں جہالت کے اندھیروں کو ختم کر کے علم و عرفان کی روشنی پھیلا رہا ہے۔ ایک خوشحال اور مثالی معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ ایسے اداروں کو مستحکم کیا جائے تاکہ نسلِ نو کی تربیت کا یہ سلسلہ بلا تعطل جاری وساری رہے۔