بالاسور 13 ستمبر: ٹرین نمبر 12245 (ہاوڑا – ایس ایم وی ٹی دورنتو ایکسپریس) میں ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے جناب این۔ ایس۔ راؤ، ٹی ٹی آئی/ہاوڑا نے ایک کمسن بچی کو اکیلے مشکوک حالت میں سفر کرتے دیکھا۔ چوکسی اور حساسیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے بچی سے معلومات حاصل کیں، جس پر پتا چلا کہ وہ اپنے گھر سے فرار ہو کر آئی ہے۔صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے انہوں نے فوری طور پر معاملے کی اطلاع بھوبنیشور (ایسٹ کوسٹ ریلوے) میں موجود آر پی ایف چائلڈ کیئر ٹیم کو دی۔ ٹرین کے بھوبنیشور اسٹیشن پہنچنے پر بچی کو آر پی ایف چائلڈ کیئر کے ڈیوٹی افسر کے حوالے باحفاظت کر دیا گیا۔چیکنگ اسٹاف کی بروقت مداخلت اور انسانی ہمدردی کے رویے نے بچی کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ اس موقع پر جناب شہزادہ خان، سی ٹی آئی/ہاوڑا اور ٹرین سپرنٹنڈنٹ (12245) کا کردار بھی لائق تحسین رہا، جن کی فوری مدد اور مؤثر تعاون سے بچی کو محفوظ تحویل میں دینے کا عمل آسان ہوا۔انڈین ریلوے مسافروں کی حفاظت اور خصوصی طور پر خواتین و بچوں جیسے کمزور طبقات کی مدد کے لیے ہمیشہ پرعزم ہے، تاکہ ٹرین کے سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنایا جا سکے۔بالاسور سے عظیم بالیسری کی رپورٹ۔








