مورخہ ۲/اکتوبر, بروز جمعرات ڈاکٹر عبدالکلام میرج ہال (کلٹی, مغربی بنگال) میں معروف شاعروناقد ڈاکٹر سرور حسین (پٹنہ)کے اعزازمیں شاندار مشاعرے کا انعقاد ہواجس کی صدارت صاحب اعزاز نے کی اور نظامت کے فرائض معروف شاعر وادیب معراج احمد معراج نے انجام دیے۔ دیگر مہمانان ِگرامی میں جناب استخاراحمد (ڈی جی ایم،سیل گروتھ),پروفیسر ندیم اختر(بی سی کالج، آسنسول)، ماسٹر محمد سلیمان(جنرل سیکرٹری انجمن ترقی اردو، آسنسول) جناب محمد الیاس انصاری (پرنسپل،وویکانند کالج۔ ننرسااورجناب بےحس کلیم( اسسٹنٹ انجینئر/سیل گروتھ) اسٹیج پر جلوہ افروز تھے۔ ابتدا میں صاحب اعزاز کو معراج صاحب نے اپنا مجموعہ ء رباعیات “چہار عالم” اور شال کا نذرانہ پیش کیا۔معراج صاحب اور جناب ابن تاج نے تمام مہمانوں کے تعلق سے تعارفی کلمات پیش کیۓ۔معراج صاحب نے کہا کہ عالمی فلک کو اگر عالمگیریت حاصل ہوئ ہے تو اس میں احمد نثار کے ساتھ ڈاکٹر سرور حسین کا بھی اہم رول ہے۔ اس کے تنقیدی نمبر کے سوالنامے سرور صاحب نے ہی تیار کئے تھے جنہیں حل کرنا ہر کس وناکس کے بس کی بات نہیں تھی۔ تنقید پر ان کا مضمون لائقِ مطالعہ تھا۔ اس کے بعدنعیم احمد نے نعت سرائی کی جبکہ استخاراحمد صاحب، جناب شیخ محمد حسین اورجناب سلیق الرحمٰن نے اپنی سریلی آواز میں غزل سرائی کی۔احمد نثار, معراج احمد معراج،ابن تاج،عالم انجم، بےحس کلیم،اظہر عارف، جاں نثار اختر، ہریرہ شہزاد وارثی، شہباز احمد شہباز،خلیق الرحمٰن،نثار انصاری، عمران افروزاور شمشاد اکرم نے اپنے کلام سے سامعین کا دل جیتا۔ صاحب ِاعزاز نے اپنی متعدد نظمیں سنائیں اور صدارتی خطبے میں “بزمِ معراج شعروادب ” کی تعریف کی اور کہا کہ معراج احمد معراج کا نام ساری ادبی دنیا میں معروف ہے۔انہوں نے میری عزت افزائی کیب اس کے لئے میں ان کا اور بزم کے تمام اراکین کا ممنون ہوں۔اتنی بارش کے باوجود اتنے کامیاب تقریب کی مثال کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔ ”
منجانب
اظہر عارف
سکریٹری بزمِ معراج شعروادب
کلٹی۔ مغربی بنگال












