Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بالاسور میں او یو جے کی جانب سے بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یومِ پیدائش عقیدت کے ساتھ منائی گئی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

بالاسور 15 اکتوبر:بھارت کو دفاعی میدان میں مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کے اندر خوداعتمادی اور حوصلے کی روح پھونک کر پوری دنیا کے لیے مثال بننے والے عظیم سائنس داں اور سابق صدرِ جمہوریہ ڈاکٹر اے۔پی۔جے عبدالکلام کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ممتاز شخصیات نے کہا کہ ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔اسی کڑی سے جٹتے ہوئے آج 94 واں کلام جینتی کے موقع پر اوڈیشا یونین آف جرنلسٹس (او۔یو۔جے) ضلع بالاسور شاخ کی جانب سے اسٹیشن چوک پر واقع ڈاکٹر کلام کے مجسمے پر اجتماعی مالا پوشی کی گئی۔ اس موقع پر سابق ایم ایل اے شری سروپ کمار داس نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کلام کا وطن سے عشق اور قوم کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ نوجوانوں کے لیے تحریک اور جذبے کا سرچشمہ تھے۔ بالاسور کے چانديپور ان کی کارگاہ (ورک پلیس) تھی جہاں انہوں نے لمبے عرصے تک کام کیا اور اگنی میزائل کے تجربات کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔دوسرے مہمانِ خصوصی پروفیسر شترُغن ملک نے کہا کہ بھارت کو دفاعی لحاظ سے خود کفیل بنانے کے لیے جدید میزائلوں کی تیاری اور تجربہ ان کی زندگی کا مشن تھا۔ ساتھ ہی وہ نوجوانوں کو ہمیشہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک کو خود کفیل بنانے کی ترغیب دیتے تھے۔

ان کا خواب ایک مضبوط اور خود انحصار بھارت کی تشکیل تھا۔پروفیسر ملک نے کہا کہ ڈاکٹر کلام کی حب الوطنی اور ان کی شخصیت سے نوجوان نسل ہمیشہ متاثر ہوتی رہے گی۔یہ پروگرام او۔یو۔جے ضلع صدر گنگا دھر راؤت کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر یونین کے سکریٹری وِویکانند داس، سینئر اراکین اجیت کمار مہانتی، لکشمی دھر گان، مہیشور پردھان، عظیم بالاسوری، سومناتھ ساہو، کہنئی پردھان، لکشمی دھر بارک، ہمانشو داس سمیت دیگر معزز اراکین موجود تھے۔پروگرام کے دوران ٹاؤن صدر حیدر خان نے مہمانوں کا تعارف اور خیرمقدمی تقریر پیش کی، جبکہ خزانچی سریش چندر داس نے شکریہ ادا کیا۔بالاسور سے عظیم بالیسری کی رپورٹ۔