آسنسول 27 اگست : کریڈائی آسنسول کایوم تاسیس اور انسٹالیشن آسنسول کلب میں منایا گیا ۔اس موقعے پر کریڈائی آسنسول کے صدر سچن رائے،نندو بیلانی،ششیل مہتہ،ونود گپتا،ہری نرائن اگروال،ار پی کھیتاں سمیت دیگر معززین موجود رہے ۔پروگرام کاآغاز شمع روشن کرکے کیاگیا۔اس دوران ایس بی ایس ٹی آئی کے صدر وی کے ڈھل،جنرل سکریٹری جگدیش باگدی،شنکر چٹرجی ،گورو رائے،اجل رائے،انند اگروال ودیگر کو استقبالیہ بھی دیا گیا ۔سچن رائے نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ انکی تنظیم روزگار کے مواقع مہیا کرانے میں دوسری سب سے بڑی تنظیم ہے۔20کیلومیٹر کے دائرے میں ادیباسی سماج سے جڑے لوگوں کی زندگی میں ترقی لانے کی کوشش کررہی ہے۔اسکے ساتھ ہی تنظیم کو پیش آرہے چند مسائل کی جانب بھی اشارہ کیا ۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ اس تنظیم سے جڑے ہر ایک ممبر سرکار کے تمام قوانین کی پابندی کرتے ہیں مگر جو سہولیات انہیں ملنی چاہئیے وہ نہیں ملتی ہیں مثال کے طور پر کسی پروجیکٹ کو پاس کرانے میں ایک سے ڈیڑھ سال لگ جاتا ہے جس سے پروجیکٹ پو ہونے والا خرچ میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔

















