
دھامنگر 13 نومبر :بھدرک کے دھامنگر پے واقع حضور مجاہد ملت علیہ الرحمہ کے روضے کے گدی نشین حضور مجاہد ملت علیہ الرحمہ کے نواسے حضرت الحاج سید غلام محمد حبیبی کی طبعت اس وقت ناساز چل رہی ہے۔دھامنگر کے نمائندے محمد فیروز حسین کے مطابق بنگال کے مالدہ سے پروگرام کر واپس لوٹتے وقت آپ کی طبیت بگڑ گئی اور سانس لینے میں دقت محسوس کرنے لگے تو ان کے چاہنے والوں نے انہیں فوراّ کولکاتا کے آر این ٹیگور ہسپتال داخل کروایا جہاں اس وقت ان کا علاج چل رہا ہے۔ہندوستان بھر میں ان کے چاہنے والے تمام مریدین، محبین، علمائے کرام، مشائخِ عظام، اہلِ مساجد اور عوامُ الناس سے گزارش ہے کہ حضور کی صحت و عافیت کے لیے اللہ ربُّ العزّت سے دُعائیں کریں اور دُعائیں کروائیں۔ہم سب اپنے اپنے اعمالِ خُفِیہ و جلی میں حضور کے لیے عافیت، تندرستی اور لمبی عمر بالخیر کی دُعا ضرور فرمائیں، اور اللہ تعالیٰ سے کامل شفا و سلامتی کی التجا کریں۔آمین یا ربَّ العالمین۔بالاسور سے عظیم بالیسری کی رپورٹ









