Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول کی 16 سالہ لڑکی 27 ستمبر سے لاپتہ، والدین کی فریاد—جلد سراغ لگانے کی اپیل*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول کے کلّا علاقے کے باکی ڈانگا کی رہائشی 16 سالہ دیپنّیتا یادو گزشتہ 27 ستمبر سے لاپتہ ہے۔ اس سلسلے میں اہلِ خانہ نے 29 ستمبر کو آسنسول ساؤتھ تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی تھی، مگر بدقسمتی سے اب تک لڑکی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
لاپتہ لڑکی کی والدہ شُکلا یادو نے بتایا کہ ان کی بیٹی دیپنّیتا 27 ستمبر کی صبح گھر سے نکلی تھی، جس کے بعد سے وہ واپس نہیں آئی۔ پولیس نے موبائل نمبرز کی ٹریکنگ شروع کرنے کی بات تو کہی ہے لیکن اب تک کوئی خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔ شُکلا یادو کے مطابق پولیس اہلکار دو مرتبہ ان کے گھر آکر معلومات تو لے گئے، مگر تفتیش میں کوئی ٹھوس پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی۔
شکلا یادو اور ان کے شوہر کنہیا یادو شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ و پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ان کی بیٹی کا سراغ لگایا جائے تاکہ گھر والوں کی بے چینی ختم ہو سکے۔
اہلِ خانہ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو دیپنّیتا یادو کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو فوراً قریبی تھانے یا والدین کو اطلاع دیں۔