Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بزمِ اردو ادب کے زیرِ اہتمام شاندار انعامی تقریب کا انعقاد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

لکھنٶ(ابوشحمہ انصاری) بزمِ اردو ادب کے تحت ملک بھر میں چل رہے پیتیس مراکز میں سے رامپور کی سرزمین پر قائم چھ سینٹرز نہایت کامیابی کے ساتھ تعلیمی و ادبی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہیں مراکز میں منعقد ہونے والے ماہانہ ٹیسٹ میں کامیاب طلبہ کے لیے ایک پُروقار انعامی و اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی محنت کو سراہا گیا۔
تقریب کا آغاز الیقین سینٹر کی طالبہ نے تلاوت قرآن سے ہوا جس کے بعد چمن  سینٹر کی سامعیہ ذیشان نے حمد پیش کی۔ گلستان سینٹر سے علماء یوسف نے نعت خوانی کی جبکہ الیقین سینٹر کی عطیہ ربی نے “تعلیم کی اہمیت” پر اثر انگیز تقریر پیش کی۔ علیشہ ناز نے اپنے خطاب میں احساس و جذبات سے بھرپورجملوں کے ذریعے سامعین کے دل جیت لیے،زین کوچنگ سینٹر سے صوفیہ نے اقبال اشہر کی نظم پیش کی، صبا اردو کوچنگ سینٹر کے طلبہ نے ایکشن سونگ اور دعا پیش کی جبکہ المصباح سینٹر کے بچوں نے ملی ترانہ پڑھ کر محفل کو گرما دیا۔ ڈاکٹر رباب انجم نے اپنی دلکش اور پُراثر نظامت سے آغازِ محفل سے اختتام تک سامعین کو محظوظ کیے رکھا۔
تقریب کی صدارت بزمِ اردو ادب کے صدر پروفیسر حسن نظامی نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے سہیل ساحل کی اردو زبان کی ترویج و ترقی کے لیے کی جانے والی خدمات پر مبارکباد پیش کی اور تمام سینٹر انچارجز کو بچوں کی بہترین تربیت پر سراہا۔
معزز مہمانِ خصوصی ایڈووکیٹ راشد سلیم شمسی نے سہیل ساحل کی عملی خدمات کی بنیاد پر انہیں “ادبی جن” کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ “میں نے انہیں ہمیشہ عمل اور خلوص کے ساتھ اردو کی خدمت کرتے دیکھا ہے۔
ڈاکٹر سعدیہ سلیم شمسی نے اپنے خطاب میں اردو زبان کی حفاظت، فروغ اور نئی نسل میں محبتِ اردو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر بزم اردو ادب کی جانب سے شائع ہونے والا ماہنامہ اہل قلم کے تازہ شمارے کا اجراء بھی کیا گیا ۔
آخر میں بزم کے روحِ رواں سہیل ساحل نے تمام سینٹر انچارجز، اساتذہ، والدین اور طلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بزم کے اصول و ضوابط پر روشنی ڈالی۔ اظہارِ تشکر اسماء نے پیش کیا۔ مہمانوں کا استقبال پھولوں کے گلدستوں سے کیا گیا اور تقریب نہایت کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔