Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

**آسنسول میں ترنمول کانگریس کی احتجاجی جلسہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

آسنسول شہر کے قلب میں واقع گرجا موڑ علاقے میں اتوار کے روز ترنمول کانگریس کی جانب سے ایک بڑی احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر ملا ئے گھٹک نے بی جے پی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی آنے والے انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ میں دھاندلی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس احتجاجی جلسہ میں وزیر ملائے گھٹک کے علاوہ آسنسول میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین امرناتھ چٹر جی، ڈپٹی میئر وسیم الحق، ایم ایم آئی سی گروداس چٹر جی، بورو چیئرمین انیمیش داس، ضلع پریشد کے چیئرمین وشو ناتھ باوری، جموڑیہ کے ایم ایل اے ہرے رام سنگھ، پچھم بردوان ضلع اقلیتی کمیٹی کے ضلع صدر سید محفوظ الحسن (مونو) سمیت ترنمول کانگریس کے کئی مقامی لیڈران اور بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔
ملائے گھٹک نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں مغربی بردوان کی 9 اسمبلی نشستوں میں سے 6 پر ترنمول کانگریس نے کامیابی حاصل کی تھی، اور پیش گوئی کی کہ 2026 کے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس ضلع کی تمام 9 نشستیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ کُلٹی، آسنسول جنوبی اور درگاپور میں بھی بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنے خطاب میں وزیر نے کہا کہ ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہیں اور رہیں گی۔ انہوں نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی بنگال میں انتخابات قریب آتے ہیں، بی جے پی کے لیڈر یہاں آ کر جھوٹے وعدوں کے ذریعے عوام کو بہکانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر بنگال کے عوام اب ان کی باتوں میں نہیں آتے۔ وزیر کے مطابق بی جے پی نے ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلی کے لیے ایس آئی آر (اسپیشل انٹینسیو ریویژن) کا سہارا لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال کئی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، لیکن ایس آئی آر صرف اُن ریاستوں میں کیا جا رہا ہے جہاں بی جے پی کی حکومت نہیں ہے، جبکہ جہاں بی جے پی پہلے سے برسراقتدار ہے وہاں یہ عمل نہیں ہو رہا ہے۔